Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے گھراٹل میں دنگل مقابلے میں شرکت کی 

by Indian Times
16/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail
جموں 15 جنوری /انفو/وزیر برائے خوراک ، سول سپلائیز اور کنزیومر افئیرز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ٹرانسپورٹ مسٹر ستیش شرما نے آج گھراٹل میں دنگل ( روائتی کشتی ) مقابلے میں شرکت کی ۔ جہاں ہماچل پردیش ، چندی گڑھ ، دہلی ، ہریانہ ، پنجاب اور جموں و کشمیر سے مشہور پہلوانوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی ۔ اس مقابلے نے کھیلوں کے شائقین اور مقامی رہائشیوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف کھینچا ، جس نے گھراٹل کو روائتی کھیلوں کے جوش و خروش کا مرکز بنا دیا ، انعامی تقسیم نے تقریب کی وسعت اور جذبے کی عکاسی کی ، جہاں پہلا انعام 1.51 لاکھ ، دوسرا ایک لاکھ اور تیسرا 50 ہزار روپے تھا ۔ یہ تقریب دنگل کمیٹی گھراٹل کی طرف سے منعقد کی گئی تھی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ستیش شرما نے منتظمین کی تعریف کی کہ انہوں نے روائتی کھیلوں کی بھر پور وراثت کو زندہ رکھا اور علاقے بھر سے پہلوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنگل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک ثقافتی ورثہ ہے جو نوجوانوں میں نظم و ضبط ، طاقت اور کھیلوں کی روح کو فروغ دیتا ہے ۔ وزیر موصوف نے جموں و کشمیر بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی ترویج اور بلندی کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا جس میں جدید کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ روائتی اور مقامی کھیلوں کی حفاظت اور فروغ پر زور دیا گیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ایسی تقریبات کی حمایت جاری رکھے گی جو نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دیں اور صحت مند کھیلوں کی ثقافت کو پروان چڑھائیں ۔
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر اور لداخ میں فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک مضبوط ہوا وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

Next Post

ڈی آئی پی آر نے ہولیسٹک ویلنس پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی آئی پی آر نے ہولیسٹک ویلنس پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا

ڈی آئی پی آر نے ہولیسٹک ویلنس پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS