Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈی آئی پی آر نے ہولیسٹک ویلنس پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا

by Indian Times
16/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/ 15 جنوری /انفو/محکمہ اطلاعات میں تعینات ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) نے ڈی آئی پی آر آڈیٹوریم میں ہولیسٹک ویلنس تناو¿ کی بچاو¿، سانس ، دماغ اور مراقبہ کی سائنس پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر نتیش راجورا ، جوائینٹ ڈائریکٹر ( ہیڈ کوارٹرز ) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ ، جوائینٹ ڈائریکٹر جموں ڈویژن مسٹر دیپک دوبے ، افسران اور ڈی آئی پی آر اور ڈویژنل آفس جموں کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی ۔ سیشنز کا انعقاد نامور ڈائیٹیشن، یوگا ٹیچر اور چکرا مراقبہ کی ماہر ڈاکٹر میتالی گپتا نے کیا ، جنہوں نے سائنسی اصولوں کو قدیم یوگی حکمت کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ملا کر ، اپنے تجرباتی تدریسی طریقہ کار سے سیشنز کو عملی ، دلچسپ اور تبدیلی لانے اور فائدہ مدلانے والا بنایا ۔ ورکشاپ کی ایک خاص جھلک ڈیو کی لائیو عملی نمائش تھی ، جو ایک پسماندہ اور ڈاکٹر میتالی گپتا کی طالب علم ہے ۔ اس کی پراعتماد اور منظم نمائش کو سراہا گیا اور یہ یوگا اور مراقبہ کیسے افراد کو بااختیار بنا سکتے ہیں اور جامع ذہنی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں ،۔ دو روزہ ورکشاپ کے دوران شرکاءنے جسم ، سانس ساتھ ہی ذہنی سکون اور اندرونی توازن حاصل کرنے کیلئے عملی آلات بھی اور دماغ کے درمیان باہمی رابطے کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کی ۔ ورکشاپ کا انعقاد جسمانی صحت ، سانس کے انداز اور ذہنی حالت کے گہرے باہمی تعلق کی وضاحت پر مرکوز تھا ۔ شرکاءنے سیکھا کہ شعوری سانس کی تنظیم ( کانسئیس بریتھ ریگولیشن) ذہن کو سکون بخش سکتی ہے ، جذبات کو متوازن کر سکتی ہے ، تناو¿ کو کم کر سکتی ہے اور مجموعی طور پر تندرستی میں اضافہ کر سکتی ہے ۔ بنیادی سیشنز نے اندرونی آگاہی ، خود تنظیمی اور جامع شفا کی بنیاد رکھی ۔اختتامی دن پر مراقبہ ( میڈیئشن ) ، چکر مراقبہ ( چکرامیڈیئشن ) اور پاور نیپ ٹیکنیکس ( پاور نیپ ٹیکنیکس ) کے سیشنز منعقد کئے گئے ۔ اس کے علاوہ سادہ مراقبہ کی مشقیں متعارف کروائی گئیں تا کہ شرکاءذہن کو خاموش کر سکیں اور اس سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ چکر مراقبہ کے سیشن میں جسم کی توانائی مراکز ( چکرز ) کو متوازن کرنے پر زور دیا گیا تا کہ جذباتی استحکام ، اندرونی ہم آہنگی اور ذہنی وضاحت کو فروغ ملے ۔ اس کے علاوہ پاور نیپ ٹیکنیکس شئیر کی گئیں جن سے مختصر وقت میں گہرا آرام اور تازگی حاصل ہو سکتی ہے ۔ ورکشاپ ایک متاثر کن نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی جس میں ذہنی تندرستی ، شعوری زندگی گذارنے اور ہمدردانہ تعلیم کی اہمیت کو دوبارہ تقویت دی گئی تا کہ ایک صحت مند اور زیادہ متوازن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اطلاعات مسٹر نتیش راجورا نے پروگرام کے انعقاد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس کی افادیت کو روشناس کروایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد محکمہ اطلاعات میں اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین کی ویلفئیر اور اُن کی صحت مند زندگی کے تئیں محکمہ کی ذمہ داری کو اجاگر کرنا ہے ۔ اختتامی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے جوائینٹ ڈائریکٹر ( ہیڈ کوارٹرز ) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ نے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ورکشاپ ذہنی اور جسمانی تندرستی کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ملازمین کیلئے بہت ہی سود مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیشنز بہت معلوماتی تھے اور امید ظاہر کی کہ شرکاءیوگا اور مراقبہ کی مشقوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں بہترین طریقے سے استعمال کریں گے تا کہ صحت مند طرز زندگی اپنائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا اور مراقبہ کو مجموعی تندرستی اور صحت مند زندگی کیلئے دنیا بھر میں اپنایا جا رہا ہے ۔ افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے جوائینٹ ڈائریکٹر ( جموں ) مسٹر دیپک دوبے نے شرکاءکا خیر مقدم کیا اور یوگا اور مراقبہ کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی کہ یہ مضبوط جسم اور ذہن کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں اور نظم و ضبط والی زندگی کو فروغ دیتے ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے گھراٹل میں دنگل مقابلے میں شرکت کی 

Next Post

ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی جموں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی جموں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی جموں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS