جموں….انفو….ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈِی جی پی سی) جموں کے ایک وفد نے، اس کے صدر سردار رنجیت سنگھ توہرا کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد میں سردار رنویر سنگھ، سردار جگپال سنگھ، سردار گرومیت سنگھ، سردار کرن سنگھ بالی اور سردار اوتار سنگھ شامل تھے۔ وفد نے جموں و کشمیر میں سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور بااِختیار بنانے سے متعلق مختلف امور پیش کئے جن میں اہم سکھ مذہبی و تاریخی مقامات کے تحفظ اور ترقی، سکھ مذہبی و اوقاف ایکٹ 1973 میں ترمیم اور پنجابی زبان کے فروغ جیسے مسائل شامل ہیں۔






