Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید ڈار کی مرکزی وزیر زراعت سے ملاقات

by Indian Times
16/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی……انفو….. جموں و کشمیر کے وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور اِنتخابات محکمہ جات جاوید احمدڈار نے مرکزی وزیر برائے زراعت وبہبودِ کساناںاور دیہی ترقی سے ملاقات کی اور یونین ٹیریٹری میں زراعت، باغبانی اور دیہی ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ¿ خیال کیا۔دورانِ ملاقات جاوید ڈار نے مرکزی وزیر کو جموں و کشمیر میں مرکزی معاونت والی اہم سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت اور عمل آوری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے زرعی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، باغبانی کا فروغ، آبپاشی اور پانی اِنتظام کی سہولیات میں توسیع، زرعی میکانائزیشن، معیاری بیجوں اور دیگر زرعی وسائل کی دستیابی، توسیعی خدمات اور دیہی روزگار کے مواقع میں بہتری جیسے شعبہ جاتی ترجیحات کو اُجاگر کیا۔دورانِ ملاقات جاوید ڈار نے مرکزی وزیر کو جموں و کشمیر میں مرکزی معاونت والی اہم سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت اور عمل آوری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے زرعی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، باغبانی کا فروغ، آبپاشی اور پانی اِنتظام کی سہولیات میں توسیع، فارم میکانائزیشن، معیاری بیجوں اور دیگر زرعی وسائل کی دستیابی، توسیعی خدمات اور دیہی روزگار کے مواقع میں بہتری جیسے شعبہ جاتی ترجیحات کو اُجاگر کیا۔وزیرموصوف نے بالخصوص راشٹریہ کرشی وِکاس یوجنا (آر کے وِی وائی) اور کرشونتی یوجنا کے تحت دوسری قسط کی جلد واگزاری کی درخواست کی اور اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بروقت مالی معاونت جاری منصوبوں کی بلا تعطل تکمیل اور کسانوں تک فوائد کی مو¿ثر فراہمی کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اُنہوں نے ایم جی نریگا کے تحت میٹریل کمپونٹ سے متعلق زیر اِلتوا ¿واجبات کی وجہ سے درپیش سنگین مسائل کی جانب بھی مرکزی وزیر کی توجہ دِلائی اور یونین ٹیریٹری میں سکیم کی عمل آوری کو معمول پر لانے کے لئے زیر اِلتوا¿ واجبات کی اَدائیگی کے سلسلے میں وزارت کی بروقت مداخلت کی درخواست کی۔جاوید ڈار نے جموں و کشمیر کے منفرد زرعی و موسمی حالات، دشوار گزار خطوں اور حالیہ موسمی چیلنجوں پر زور دیتے ہوئے دیہی بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور زرعی بنیاد پر مبنی ذریعہ معاش کو مضبوط بنانے کے لئے مرکزی حکومت سے خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔وزیرموصوف نے حال ہی میں طے پانے والے ہندوستان۔نیوزی لینڈفری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بھی بات چیت کی اورجموںوکشمیر کے سیب اُگانے والے کاشت کاروں کے تحفظات سے آگاہ کیا کہ اس کی ملک منڈیوں پر کیا اثر پڑسکتا ہے ۔مرکزی وزیر نے یقین دِلایا کہ مقامی کسانوں کے مفادات مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیح رہیں گی اور گھریلو باغبانی بالخصوص سیب شعبے کے تحفظ کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔مرکزی وزیر نے مزید یقین دہانی کی کہ اُٹھائے گئے تمام مسائل کا فوری جائزہ لیا جائے گا اور جموں و کشمیر میں زراعت، باغبانی اور دیہی شعبوں کی مسلسل ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی جموں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

Next Post

ڈی سی کپواڑہ کی این سی او آر ڈی میٹنگ کی صدارت، منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی کپواڑہ کی این سی او آر ڈی میٹنگ کی صدارت، منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ

ڈی سی کپواڑہ کی این سی او آر ڈی میٹنگ کی صدارت، منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS