کپواڑہ/15 جنوری/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ شری کانت س±وسے نے نارکو کوآرڈی نیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کے تحت ضلعی سطح کی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ضلع میں منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مختلف محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی کپواڑہ سید طاہر الجیلانی، ایس ایس پی ہندواڑہ ساحل سرنگل، اے ڈی سی کپواڑہ گلزار احمد خان، اے سی پی کپواڑہ، چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او)، چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او)، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایٹڈ ہسپتال جی ایم سی ہندواڑہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالجز کے پرنسپلز اور تحصیلداروں نے میٹنگ میں آن لائن شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے نشہ علاج مراکز (اے ٹی ایف) اور ضلع نشہ بحالی مراکز (ڈی ڈی آر سی)، جاری بیداری مہمات، حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی نگرانی، نشہ مکت پنچایت پروگرام اور بحالی سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ایس ایس پی کپواڑہ اور ایس ایس پی ہندواڑہ نے میٹنگ کو نفاذ قانون اور انسدادی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں مقدمات کا اندراج، گرفتاریاں، منشیات کی ضبطی، لائسنسوں کی معطلی اور منشیات کے جرائم میں ملوث املاک کی قرقی شامل ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے منشیات کے خاتمے کے لیے مسلسل اور مربوط کوششوں پر زور دیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بحالی کے عمل پر خصوصی توجہ دیں اور متاثرہ افراد کو خود روزگار کے مواقع فراہم کریں۔سی ای او کپواڑہ اور تمام گورنمنٹ ڈگری کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت دی گئی کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی سخت نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔تحصیلداروں کو متعلقہ ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر منشیات کے حساس علاقوں کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی کمیونٹی لیڈروں کی شمولیت کے ذریعے بیداری مہمات کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔میٹنگ کا اختتام ضلع انتظامیہ کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اعادہ اور تمام متعلقہ فریقوں سے مربوط اور نتیجہ خیز کارروائی کو یقینی بنانے کی اپیل کے ساتھ ہوا۔






