Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جموں وکشمیرمیں یوم جمہوریہ2026منانے کیلئے اقدامات اوراجتماعات کو حتمی شکل

by Indian Times
16/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر   .     ۵۱،جنوری    .   جے کے این ایس   ..   جموں وکشمیرمیں ملک کا یوم جمہوریہ2026منانے کیلئے اقدامات اوراجتماعات کو حتمی شکل دی گئی ہے ،جسکے تحت یونین ٹریٹری میں سرکاری سطح کی سب سے بڑی تقریب مولاناآزاد اسٹیڈیم جموںمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے اور اسکے بعد اجتماع میں موجود ہزاروں لوگوں سے خطاب کریں گے ۔ جبکہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ مہمان خصوصی کے بطور تقریب میں شرکت کریں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق یوم جمہوری 2026منانے کے حوالے سے حکومت نے ایک شیڈول جاری کیاہے ،جسکے تحت سرکاری سطح کی سب سے بڑی تقریب مولاناآزاد اسٹیڈیم جموںمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے۔حکومت کے ایڈیشنل سیکرٹری روہت شرما جے کے اے ایس کی جانب سے 14جنوری2026کو جاری کردہ ایک آرڈر نمبر GAD-ADMO111/138.2025-01-GADکے مطابق نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری بخشی اسٹیڈیم سری نگر ،وزیر صحت وطبی تعلیم سکینہ ایتو اننت ناگ ،وزیر جنگلات وماحولیات جاوید احمدرانا پونچھ ،وزیرزراعت ودیہی ترقی جاویداحمدڈار بارہمولہ ،وزیرخوراک وٹرانسپورٹ ستیش شرما کٹھوعہ میں 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے اور اسکے بعد اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔آرڈر میں مزید کہاگیاہے کہ ڈی ڈی چیئرپرسن ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور تحصیلدار ودیگر سیول حکام ،ضلعی ،سب ضلعی اور تحاصیل صدر مقامات پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ2026 کی صدارت کریں گے ۔باﺅر کیاجاتاہے کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہااور جموں وکشمیرکے وزراءیوم جمہوریہ2026کی تقریبات کے موقعہ پر حکومت کی کارکردگی ،اقدامات ،ترجیحات اور اہم منصوبوںکا خلاصہ پیش کریں گے جبکہ لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن وامان کیلئے اُٹھائے جارہے اقدامات بشمول ملی ٹنسی اور اس سے جڑی سرگرمیوںکا خاتمہ کرنے کیلئے سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالیںگے ،اور ساتھ ہی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہامرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیرمیں پائیدار امن ،ترقی ،خوشحالی اور عام آدمی کے اعتمادکو بحال کرنے کیلئے روبہ عمل لائی جانے والے منصوبوں اورپالیسیوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی شوپیاں نے ضلع میں این آر ایل ایم کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Next Post

ہندوستان میں مباحثے، مکالمے اور اجتماعی فیصلہ سازی کی طویل روایت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن سرکاری پالیسی سے آگے بڑھ کر حقیقی عوامی خواہش بن گیا / وزیر اعظم مودی

ہندوستان میں مباحثے، مکالمے اور اجتماعی فیصلہ سازی کی طویل روایت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS