جموں انفو …لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے شبِ برآت کے بابرکت موقع پر عوام کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ” شبِ برآت کے مقدس موقع پر میں سب کو اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ یہ مقدس رات عقیدت مندوں کیلئے ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اللہ سے معافی ، برکتیں اور حکمت طلب کریں ۔ یہ طلب کرنے والوں کو دعوت دیتی ہے کہ اپنے اندرونی سفر پر غور کریں اور اللہ تعالیٰ سے گہرا رابطہ قائم کریں ۔ شبِ برآت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم سچائی ، عاجزی اور مہربانی پر مبنی زندگی گذاریں ۔ اللہ تعالیٰ اس مقدس رات سب پر امن ، خوشحالی اور خوشی نازل فرمائے ۔ “






