Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں وکشمیر کم اَز کم اُجرتوں پر نظرثانی 2022 میں کی گئی ۔ نائب وزیرا علیٰ

by Indian Times
04/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں   ..  انفو .    نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر میںطے شدہ ملازمتوںکے شعبوں کے لئے کم از کم اُجرتوں پر اکتوبر 2022 میں نظرِ ثانی کی گئی ہے اور آئندہ کوئی بھی نظرِ ثانی اس وقت کی جائے گی جب مرکزی حکومت ضابط 2019 کے تحت نیشنل فلور ویجز کو نوٹیفائی اور نافذ کرے گی جو جموں و کشمیرکی یونین ٹیریٹری پر بھی لاگو ہوگی۔نائب وزیر اعلیٰ نے اِن باتوں کا اظہار ایوان میں رُکن اسمبلی علی محمد ڈار کی طرف سے اُٹھائے گئے کم از کم اُجرتوں میں اِضافے سے متعلق ایک سوال کا جواب د یتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وزارتِ محنت و روزگار اور چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) کے دفتر کے ذریعے کم از کم اُجرت ایکٹ 1948 کے تحت لاگو اُجرتی ڈھانچے میں نظر ثانی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔سریندر کمار چودھری نے مزید کہا کہ یہ نظرثانی ویریبل مہنگائی الاو¿نس (وِی ڈِی اے) میں ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جو صنعتی کارکنوں کے لئے کنزیومر پرائس اِنڈکس( سی پی آئی۔آئی ڈبلیو ) سے جڑا ہوا ہے اورمزدوروں کے مختلف ہنرکے زُمروں میں مہنگائی کے دباو¿ اور زِندگی گزارنے کے اخراجات سے نمٹنے کا ہدف رکھتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تازہ ترین مرکزی نوٹیفکیشن (یکم اکتوبر 2024 ءسے مو¿ثر اور بعد میں اَپ ڈیٹ شدہ) کے تحت غیر منظم شعبے اور شیڈول شدہ ملازمتوںمیں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے کم از کم اُجرتوں میں تمام مہارتی زُمروں بشمول غیر ہنرمند، نیم ہنرمند اور ہنرمند مزدوروں کے لئے اِضافہ کیا گیا ہے جبکہ اِنتہائی ہنرمند کارکنان کے لئے اس سے بھی زیادہ شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ ان نظر ثانی شدہ اُجرتوں میں بنیادی اُجرت اورویریبل مہنگائی الاو¿نس (وِی ڈِی اے) دونوں اجزا¿ شامل ہیں جیسا کہ مرکزی حکومت نے نوٹیفائی کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضابط اُجرت 2019 (جو 21 نومبر 2025 ءسے پورے ہندوستان میں بشمول جموں و کشمیر، کنسولڈیٹیڈ لیبر کوڈز کے حصے کے طور پر نافذ العمل ہے) کے تحت مرکزی حکومت نے قومی کم از کم اُجرت کے لئے دفعات وضع کی ہیں اور سماجی و معاشی معیارات کی بنیاد پر کم از کم اُجرتوں میں وقتاً فوقتاً نظرثانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کم از کم اُجرت ایکٹ 1948 کو کوڈ آف ویجز 2019 میں ضم کر دیا گیا ہے اور اب اُجرتوں کا تعین اسی ضابطے کے تحت کیا جائے گا۔نائب وزیرا علیٰ نے مزید کہا کہ حکومت جموں و کشمیر نے شیڈول شدہ ملازمتوں کے لئے کم از کم اُجرتوں پر نظر ثانی ایس او 513 بتاریخ 12 اکتوبر 2022 ءکے ذریعے کی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ کم از کم اُجرت ایکٹ 1948 کی دفعہ 3(1)(بی) کے تحت متعلقہ حکومت کو دفعہ 5 کی دفعات کے مطابق کم از کم اُجرتوں کی شرحوں میں نظرثانی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اِختیار حاصل ہے اور یہ نظر ثانی اکتوبر 2027 ءتک جاری رہے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بھی مرکزی حکومت کوڈ آف ویجز 2019 کے تحت قومی کم از کم اُجرت کو نوٹیفائی اور نافذ کرے گی وہ جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری پر بھی لاگو ہوگی۔اِ س ضمن میں اراکینِ اسمبلی محمد یوسف تاریگامی اور حسنین مسعودی نے ضمنی سوالات بھی اُٹھائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ امر اُجالا اِنسپریشنل ٹیچرز ایوارڈ‘ تقریب سے خطاب کیا

Next Post

موجود طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ سکینہ اِیتو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
موجود طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ سکینہ اِیتو

موجود طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ سکینہ اِیتو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS