Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

موجود طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ سکینہ اِیتو

by Indian Times
04/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں   ..  انفو  …   وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے آج کہا کہ موجودہ طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور کسی بھی اضافی میڈیکل بلاک کے قیام پر ضرورت، فزیبلٹی، اَفرادی قوت اور دستیاب انفراسٹرکچر کو مدنظر رکھتے ہوئے غور کیا جائے گا۔وزیر صحت نے اِس بات کا اِظہا ر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ سیشن کے دوران میڈیکل بلاکوں سے متعلق رکنِ اسمبلی شیخ احسان احمد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔وزیر موصوفہ نے ایوان کو بتایا کہ ضلع سری نگر جس کی آبادی پندرہ لاکھ سے زیادہ ہے، اس وقت ایک میڈیکل بلاک اور چار میڈیکل زون پر مشتمل ہے اور یہ چاروں میڈیکل زون براہِ راست چیف میڈیکل آفیسرسری نگر کے انتظامی کنٹرول میں کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع سری نگر میں صحت سے متعلق پروگراموں کا انتظامی، نگرانی اور فیلڈ سطح پر نفاذ موجودہ افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ آسانی اور تسلی بخش طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے اور موجودہ اِنتظامی نظام کے تحت صحت خدمات کی فراہمی میں کسی بڑی رکاوٹ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اُنہوں نے ایوان کو یہ بھی بھی آگاہ کیا کہ ضلع سری نگر اِنتظامی طور پر چار میڈیکل زون اور ایک میڈیکل بلاک کے تحت آتا ہے جو مجموعی طور پر ضلع سری نگر کے آٹھ اسمبلی حلقوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔وزیر سکینہ اِیتو نے کہا کہ ضلع میں صحت خدمات کی موجودہ فراہمی کے نظام کو ممتاز ٹریشری اور سکینڈری ہیلتھ کیئر جیسے گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر، غوثیہ ہسپتال، سکمز صورہ، ایس ایم ایچ ایس ہسپتال، جے ایل این ایم ہسپتال اور سکمز بمنہ کی موجودگی سے کافی مدد مل رہی ہے جو مریضوں کی نگہداشت کی خدمات کو نمایاں طور پر بہتر بناتے ہیں اور ضلع بھر میں مریضوں اور خدمات کا انتظام کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر کم اَز کم اُجرتوں پر نظرثانی 2022 میں کی گئی ۔ نائب وزیرا علیٰ

Next Post

حکومت جموں و کشمیر میں انٹر پرنیور شپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ۔ وزیر اعلیٰ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
حکومت جموں و کشمیر میں انٹر پرنیور شپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ۔ وزیر اعلیٰ

حکومت جموں و کشمیر میں انٹر پرنیور شپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ۔ وزیر اعلیٰ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS