سرینگر/سابق کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے جموں کے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ غلام حسن میر نے اس موقعے پر کئی اہم عوامی مسائل لیفٹیننٹ گورنر کے نوٹس میں لائے۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے سے متعلق بعض مسائل بھی اٹھائے اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ ان مسائل کو حل کرانے کےلئے ذاتی طور مداخلت کریں۔ انہوں نے ایل جی سے اپیل کی کہ گلمرگ کے قریب ہی واقع تین اہم سیاحتی مقامات بدر کوٹ، گوگلدرا، اور رنگوالی کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تینوں مقامات سیاحوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔






