Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

صرف درست زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان کو یقین دِلایا

by Indian Times
12/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/11فروری /انفو/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت زمین کے ریکارڈز میں مکمل درستگی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے اور کوئی بھی غلط ریکارڈ ڈیجیٹائز نہیں کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران کئی ایم ایل ایز کی جانب سے اُٹھائے گئے ضمنی سوالات کے دوران مداخلت کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے تسلیم کیا ہے کہ عمل مکمل طور پر غلطیوں سے پاک نہیں ہے اور لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ان کی زمین کی ملکیت یا تو غلط ریکارڈ کی گئی ہے یا سرکاری ریکارڈز میں رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا ” محکمہ کو دو کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے پہلا جلد بازی نہیں کی جائے گی ۔ ہم اس دوڑ میں نہیں ہیں کہ پورا عمل چھ ماہ میں مکمل کر کے دعویٰ کیا جائے ۔ ہمیں جو چاہیئے وہ درستگی ہے ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ اگر درستگی حاصل کرنے کیلئے زیادی وقت درکار ہو تو حکومت وہ وقت لے گی ۔ انہوں نے کہا ” میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم کسی غلط ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہم محکمہ کے ساتھ بیٹھیں گے اور اراکین کی جانب سے دئیے گئے مشوروں پر غور کریں گے ۔ “ وزیر اعلیٰ نے مسئلے پر حکومت کی سنجیدگی کا اعادہ کرتے ہوئے ایوان کو یقین دِلایا کہ محکمہ تمام خدشات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اِصلاحی اَقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اِس سے قبل وزیربرائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جواب دیتے ہوئے رُکن اسمبلی دیو سر پیر زادہ فیروز احمد کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ تحصیل دیو سر ، فریسل اور قیموہ میں فیلڈ ایجنسیوں نے فوری طور پر 15,516 غیر عدالتی نوعیت کی غلطیاں شناخت کیں اور انہیں درست کیا ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزڈ جمعبندیوں میں عوامی تصدیق کے دوران 185 نیم عدالتی غلطیاں پائی گئی ہیں اور انہیں مناسب چینلز کے ذریعے متعلقہ اتھارٹیوںکو آگے کی کارروائی کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ غلطیوں کی درستگی کا عمل جاری ہے اسے مکمل کرنے کے بعد جمعبندیاں عوامی طور پر پڑھی جائیں گی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تحصیل قیموہ میں شناخت کی گئی تمام 185 نیم عدالتی غلطیاں کمپی ٹینٹ اَتھارٹی کو بھیجی جا چکی ہیں ۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ ضلع کولگام میں حالیہ سیلابوں کے دوران کوئی بھی ملکیتی زمین نہیں بہی ۔ اُنہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ تحصیل قیموہ میں پی ایم اے وائی ۔ جی سکیم کے تحت ایک بے زمین مستفید کو پانچ مرلہ زمین الاٹ کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ناراناگ میں سیاحتی ہٹ محکمہ جنگلات کی تصدیق کے بعد مکمل کیا جائےگا/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Next Post

پنتھہ چوک،صدر کوٹ اور دیگر مقامات پر پتھر کی کان کنی کو طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے/ نائب وزیر اعلیٰ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پنتھہ چوک،صدر کوٹ اور دیگر مقامات پر پتھر کی کان کنی کو طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے/ نائب وزیر اعلیٰ

پنتھہ چوک،صدر کوٹ اور دیگر مقامات پر پتھر کی کان کنی کو طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے/ نائب وزیر اعلیٰ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS