Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ نے ٹیکنالوجی پر مبنی نامیاتی کاشتکاری پر زور دیا

by Indian Times
15/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /////انفو////وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر ( سکاسٹ کشمیر ) کے شالیمار کیمپس میں 11 ویں ایگری ٹیک میلہ گون گُل 2026 کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراءسکینہ ایتو ، جاوید احمد ڈار ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن ایجوکیشن سکاسٹ کشمیر ، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران ، سائنسدان اور ماہرین نے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ۔ اس موقع پر کشمیر سے مختلف علاقوں سے کاشتکاروں ، ترقی پسند کسانوں اور ایگری انٹر پرنیورز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ یہ ایونٹ زراعت میں آمدنی ، پیداواریت اور پائیداری کو بڑھانے کے مقصد دسے منعقد کیا گیا تھا ۔ تین روزہ ایگری ٹیک میلہ کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی کیمپس میںایگری پرنیورز ، ابھرتے اور قائم شدہ اسٹارٹ اپس کی طرف سے لگائے گئے 100 سے زائد اسٹالز کا معائینہ کیا ، جہاں زرعی ٹیکنالوجیز کی وسیع رینج کی نمائش کی گئی تھی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سٹال مالکان سے بات چیت کی اور ان کی پیداوار ، اسٹارٹ اپس ، انٹر پرائیزز اور ٹیکنالوجیکل مداخلتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ترقی پسند کسانوں ، کاشتکاروں ، زرعی سائینسدانوں ، فیکلٹی ممبران اور محققین کی جانب سے جموں و کشمیر کے زرعی منظر نامے کو بدلنے میں کئے گئے نمایاں کردار اور شراکت کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل کاوشیں خطے میں زراعت کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہیں اور حکومت کے مختلف پروگراموں کے تحت جدت ، جدیدیت اور معاشی ترقی کو فروغ دے رہی ہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے جموں و کشمیر کو اپنی مقامی زرعی پیداوار کے معیار اور مقدار دونوں کو بہتر بنانا ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ نے سکاسٹ کشمیر اور سکاسٹ جموں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان یونیورسٹیوں نے زراعت اور باغبانی کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر سنگ میل حاصل کئے ہیں اور تحقیق ، جدت اور فیلڈ آو¿ٹ ریچ کے ذریعے مقامی کسانوں کی حمایت اور بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اور نامیاتی کاشتکاری کے حل دیہی معیشیت کو فروغ دینے کیلئے ضروری پیشگی شرائط ہیں ۔ انہوں نے جدید زرعی طریقوں کو اپنانے ، ویلیو ایڈیشن ، برانڈنگ اور مارکیٹ لنکیج حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا تا کہ کسانوں کو بہتر منافع حاصل ہو سکے ۔ یہ تین روزہ میگا ایونٹ جس کا تھیم ”NextGen Agriculture : My Produce – My Price “ ہے ، جدید زرعی جدتوں ، پائیدار کاشتکاری طریقوں اور زراعت کے شعبے میں ابھرتے ہوئے انٹر پرینیوریل مواقع کو پیش کر رہا ہے ۔ ایگری ٹیک میلہ اگلے تین دنوں میں پیش رفت پسند کسانوں ، سٹارٹ اپس ، ایگری بزنس فرموں ، محققین اور طلباءکی شرکت کا گواہ بننے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آج صحافی ایک تیز رفتار ماحول میں کام کر رہے جو ایک بہت بڑا چیلنج /ڈائریکٹر انفارمیشن

Next Post

نائب وزیر اعلیٰ نے ستواری ، اکھنور اور سندر بنی میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نائب وزیر اعلیٰ نے ستواری ، اکھنور اور سندر بنی میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا

نائب وزیر اعلیٰ نے ستواری ، اکھنور اور سندر بنی میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS