سرینگر…14فروری …..ایس این این…… لیتہ پورہ پلوامہ حملے کی ساتویں برسی پر حملے میں مارے گئے فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری فوجیوں نے وقتا فوقتا یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ہماری مادر وطن کی حفاظت کے قابل ہیں اور ہندوستان امن پر یقین رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پڑوسی ممالک کشمیر میں حالات خراب کرنے کی کوششیں اب بند کردیں کیوں کہ آج کا بھارت دفاعی لحاظ سے کافی مضبوط اور مستحکم ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے لیتہ پورہ پلوامہ حملے میں جاں بحق اہلکاروں کو ان کی ساتویں برسی پر خراج پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا ” ان بہادر ہیروز کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے 2019 کے آج کے دن پلوامہ میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی لگن، عزم اور قوم کی خدمت ہمارے اجتماعی شعور میں ہمیشہ کے لیے نقش ہے۔ ہر ہندوستانی ان کی ہمت سے طاقت حاصل کرتا ہے“۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری فورسز وطن کی حفاظت کے قابل ہے ۔ مودی نے کہا کہ بھارت امن پسند ملک ہے لیکن ملکی سلامتی پور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔اس لئے بھارت اپنی مسلح افواج کو دنیا کی جدید ترین قوتوں میں سے ایک بنانے کےلئے کام کرتا ہے ۔ فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فوجیوں نے وقتا فوقتا یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ہماری مادر وطن کی حفاظت کے قابل ہیں اور ہندوستان امن پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مسلح افواج کو دنیا کی جدید ترین قوتوں میں سے ایک بنانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ، ہماری توجہ ہندوستان کو دفاعی شعبے میں خود انحصار کرنے پر ہے۔






