سرینگر/18فروری/اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر عوام بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر عوام بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے یہ مقدس وقت ہمارے معاشرے میں امن، سکون اور ہم آہنگی کی نوید لیکر آئے۔“اپنی پارٹی کے صدر نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس مقدس مہینے کے دوران بازاروں میں ضروری اشیاءکی وافر دستیابی اور جموں و کشمیر کے ہر علاقے میں پینے کے پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔“






