سری نگر….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج ہمدردی کی بنیادپر شبینہ بشیر کو تقرری نامہ سونپ دیا جو جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ کے کانسٹیبل (فوٹوگرافر) جاوید منصور راتھر کی اہلیہ ہیں جو نوگام میں پیش آئے حادثاتی دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبے کو اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دِلایا۔






