Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

بادل پھٹنے کے واقعے میں15یاتری ازجان،55زخمی ، 2ابھی زیرعلاج،ممکنہ انسانی نقصانات کو روکنے کیلئے جلد ہوگی

15مہلوک یاتریوں کے لواحقین کوفی کنبہ پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کافیصلہ :لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سرینگر میں پریس کانفرنس میں حالیہ دنوں امرناتھ گھپامیں پیش آئے حادثے کے بارے میں جانکای دی۔ منوج سنہا نے کہا کہ بادل پھٹنے کے واقعے میں کل 15 یاتری ہلاک اور55 یاتری زخمی ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام زخمیوں کو ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے تاہم2 افراد ابھی بھیSKIMS سرینگر میں زیر علاج ہیں اور جلد اُنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انہوں نے سرویئر جنرل آف انڈیا سے امرناتھ گھپا اور اس سے ملحقہ علاقوں کی ڈیجیٹل کنٹور میپنگ (DCM) کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ قدرتی آفات سے ہونے والے انسانی نقصانات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔جے کے این ایس کے مطابق راج بھون سری نگرمیں میڈیا سے وابستہ افراد کیساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ جو لوگ اس حادثے میں ہلاک ہوئے ان میں 14 لوگوں کی لاشیں ان کے اہل اخانہ کو پہنچائی جاچکی ہے، جب کہ ایک کی لاش کو اہل خانہ نے لانے سے انکار کیا ہے۔

منوج سنہا نے کہا کہ میڈیا میں لاپتہ افراد کی تعدادکافی چل رہی تھی۔انہوںنے کہاکہ حادثے کے وقت انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ہیلپ لائن نمبر پر تقریباً 200کالیں موصول ہوئیں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنرنے کہاکہ لاپتہ افراد کو تین چار دنوں میں ٹریک کیا گیا، کچھ لوگوں کے موبائل بند تھے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام ریاستوں سے رابطہ کیا اور جو بھی لاپتہ افراد تھے، ان کے بارے میں تمام ریاستوں نے تعاون کر کے انہیں تلاش کرنے میں مدد کی۔ منوج سنہا نے کہا کہ اب اس حادثے میں کسی فرد کے لاپتہ ہونے کی خبر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ریسکیو آپریشن امرناتھ سانحہ کے بعد چلایا گیا وہ اب بند کر دیا گیا ہے۔ یاترا پْرامن طریقے سے چل رہی ہے اور آج تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ عقیدت مندوں نے گھپاکے درشن کیاہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ تمام یاتری بیمہ شدہ ہیں جن کا انشورنس 5لاکھ روپے ہے۔ شرائن بورڈ نے ہلاک یاتریوں کے لواحقین کیلئے مزید پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انہوں نے سرویئر جنرل آف انڈیا سے امرناتھ گھپا اور اس سے ملحقہ علاقوں کی ڈیجیٹل کنٹور میپنگ (DCM) کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ قدرتی آفات سے ہونے والے انسانی نقصانات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے ذریعہ ایک بند تعمیر کیا گیا تھا، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ امرناتھ گھپا پر حالیہ بادل پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتیں اگر بند نہ ہوتی تو زیادہ ہوتیں۔منوج سنہانے کہا کہ مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ کچھ لوگ امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کی تعداد میں اضافے پر سوال اٹھا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ2 سال قبل سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی نے دونوں راستوں یعنی چندن واری اور بال تل سے یاتریوں کی تعداد 7500 مقرر کی تھی جبکہ شرائین بورڈ نے حال ہی میں دونوں راستوں کے لئے یاتریوںکی تعداد 10ہزار تک مقرر کی ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے یاتریوں کو بچانے کے دوران مقامی لوگوں کے تعاون اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، جموں وکشمیر پولیس اور دیگر مرکزی فورسز نے بادل پھٹنے کے بعد بروقت ریسکیو آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں سے5449 یاتریوں پرمشتمل2قافلے نون ون اوربال تل پہنچے

Next Post

جموں وکشمیرمیںسال رواں آخرتک یااگلے سال اسمبلی انتخابات کے انعقاد!

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیرمیںسال رواں آخرتک یااگلے سال اسمبلی انتخابات کے انعقاد!

جموں وکشمیرمیںسال رواں آخرتک یااگلے سال اسمبلی انتخابات کے انعقاد!

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS