Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں بوسٹر ڈوز مہم شروع

18برس سے زائد کے عمر والے افراد کو یہ ڈوز مفت فراہم کیا جائے گا۔ انوراگ ٹھاکر

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//سی این آئی //کووڈ19کے معاملات میں پھر سے اضافہ کے ساتھ ہی جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں 18برس سے زائد کے عمر والے افراد کیلئے مفت بوسٹر ڈو ز کامرکز نے اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے کہا کہ ہندوستان آزادی کے 75 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے۔

آزادی کے امرت کال کے موقع پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 15 جولائی 2022 سے آئندہ 75 دنوں تک 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو مفت میں بوسٹر ڈوز کی خوراک دی جائے گی۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر سمیت ملک کے سبھی شہریوں کو کورونا کی بوسٹر ڈوز اب مفت میں ملے گی۔ حالانکہ یہ فی الحال 75 دنوں تک ملنے والی ہے۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے کہا کہ ہندوستان آزادی کے 75 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے۔ آزادی کے امرت کال کے موقع پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 15 جولائی 2022 سے آئندہ 75 دنوں تک 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو مفت میں بوسٹر ڈوز کی خوراک دی جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اس ارادے کی تحریک کو منظوری دی گئی۔

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت مہم چلائی جائے گی۔انوراگ ٹھاکر نے کہا، وزیر اعظم نے بار بار ویکسینیشن پر زور دیا ہے۔ ا?ج ایک بار پھر لگتا ہے کہ بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سائنٹفک طریقے سے فیصلے لیتی ہے، خود سے فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

بغیر سیاسی نفع ونقصان کے یہ فیصلہ لیا گیا۔ اسے بجٹ آئٹم نہ دیکھ کر اسے بڑی آبادی کے فائدے کے لئے دیکھنا چاہئے۔ 18 سال سے اوپر کی عمر کے جو بھی لوگ سرکاری اسپتال میں بوسٹر ڈوز لگوائیں گے، اسے مفت دیا جائے گا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا، ’ملک کے شہریوں سے گزارش ہے کہ سبھی لوگ کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوا لیں۔ کورونا کے بوسٹر ڈوز ملک میں سبھی سرکاری مراکز پر دستیاب ہوگی۔اس سے قبل حکومت نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز 60 سال سے اوپر کے بزرگوں، طبی ملازمین اور فرنٹ لائن کارکنان کو مفت میں دی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد حکومت نے بوسٹر ڈوز کو سبھی شہریوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، پورے ملک میں اب تک کل 199.12 کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ ملک میں اب روزانہ پازیٹیویٹی ریٹ 3.68 فیصد اور ہفتہ واری پازیٹیوٹی ریٹ 4.26 ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا انفیکشن کی رفتار ملک میں ایک بار بڑھنے لگی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق، بدھ کو ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 16,906 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ اس دوران کورونا سے 45 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ ملک میں اس دوران 15,447 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوکر ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اب تک ملک میں کووڈ انفیکشن ہونے کے بعد کل 4,30,11,874 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے

Next Post

سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی نے اے ڈی بی اور جے آئی سی اے کی فنڈنگ کے تحت مجوزہ منصوبوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی نے اے ڈی بی اور جے آئی سی اے کی فنڈنگ کے تحت مجوزہ منصوبوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی نے اے ڈی بی اور جے آئی سی اے کی فنڈنگ کے تحت مجوزہ منصوبوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS