Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم پانچ روزہ دورے پر جموںکشمیر وارد

جموںمیں الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسرس کے ساتھ بات چیت کی

by Indian Times
27/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//سی این آئی//جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کی ہلچل کے بیچ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم جموں کشمیر کے دورے پر ہیں اور یہاں وہ آج سے 29جولائی تک سرینگر اور جموں میں ضلع انتخابی افسروں ، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

اسی دوران چیف الیکٹورل آفیسر27 جولائی کو جموں کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاںزوروں پر ہے ۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ضلع انتخابی افسروں (ڈی ای اوز )، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز ) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن کے ساتھ بات چیت اور تربیت کیلئے پانچ روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پانچ روزہ دورے جموں کشمیر کے دوران جموں اور سرینگر میں الگ الگ میٹنگیں منعقد ہو گی جس دوران تمام افسران سے انتخابی عمل کے بارے میں جانکاری لی جائے گی ۔

اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر27 جولائی کو جموں کشمیر کے تمام 20 ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای او ہردیش کمار 27 جولائی کی سہ پہر جموں و کشمیر کے تمام 20 ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اگرچہ میٹنگ کے لیے کوئی ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق، خصوصی سمری پر نظرثانی کے جاری عمل اور 31 اکتوبر کو جموں کشمیر کے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کی، جنہیں ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرس کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اگلے چار دنوں میں ٹیم 26 اور 27 جولائی کو جموں جبکہ 28 اور 29 جولائی کو سرینگر میں ای آر ویز اور ای آر ایس سے ملاقات کریں گی۔

منگل کو ای سی آئی ٹیمیں کنونشن سینٹر جموں میں کشتواڑ، ڈوڈا اور رام بن اضلاع کے پہلے بیچ میں آٹھ ای آر اوز اور 42 ای آر اوز سے ملاقات کی ۔ آج یعنی 27 جولائی کو، ای سی آئی ٹیمیں ادھم پور، راجوری اور جموں کنٹونمنٹ سے پہلے بیچ میں نو ای آر اوز اور 28 ایروز سے ملیں گی، اس کے بعد دوسرے بیچ میں ریاسی اور جموں اضلاع سے 14 ای آر اوز اور 36 ایروز ملیں گی۔28جولائی کو کے آئی سی سی سرینگر میں الیکشن کمیشن کی ٹیم پہلے سیشن میں بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے 10 ای آر اوز اور 26 ایروز اور بادامی باغ چھاؤنی کے ساتھ تفصیلی تربیتی پروگرام کرے گی جبکہ دوسرے سیشن میں وہ کپواڑہ، گاندربل اور شوپیاں اضلاع کے 10 ای آر او اور 34 ایروز سے ملاقات کرے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شطرنج اولمپیاڈ: ریکارڈ 6 ٹیمیں اتارے گابھارت، 30 بھارتی کھلاڑی حصہ لیں گے

Next Post

کرگل وجے دیوس : ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے فوجیوں کو سلام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کرگل وجے دیوس : ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے فوجیوں کو سلام

کرگل وجے دیوس : ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے فوجیوں کو سلام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS