مرکزی وزیرداخلہ کے دورہ جموں وکشمیر کاباضابطہ طور پر آغاز
سرینگر03اکتوبراے پی آ ئیمرکزی وزیر داخلہ کے دورہ جموںو کشمیر کاآغاز جموں کے ٹیکنکل ہوائی اڈے پر جموںو کشمیرکے ایل جی چیف سیکریٹری ڈائریکٹرجنرل آف پولیس کے علاوہ پولیس سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ان کااستقبال کیا،جموں وارد ہونے کے بعد وزیرداخلہ کی گجر پہاڑی وفد اور سیول سوسائیٹی کے ساتھ اہم ملاقات بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ لیڈروں کے ساتھ پارٹی معاملات پرتبادلہ خیال ۔وزیرداخلہ کے دورہ جموںو کشمیر کو سیاسی اور سرکای سطح پراہمیت کاحامل قرار دیاجارہاہے ۔تمام سیاسی پارٹیوں تجزیہ کاروں کی نظریں وزیرداخلہ کے دورہ جموںو کشمیرپرٹکی ہوئی ہے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ جموںو کشمیرکاباضابطہ طور پر آغاز ہوا،ٹیکنکل ائرپورٹ پرجموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا ایل جی کے مشیرآر کے بھٹناگر ڈائریکٹرجنرل آف پولیس دلباغ سنگھ ایڈشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس مکیش سنگھ کے علاوہ پولیس وسیو ل انتظامیہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈروں نے وزیرداخلہ کاشاندار استقبال کیا۔جموں وارد ہونے کے بعد وزیرداخلہ کی گجربکروال طبقہ سے وابستہ وفد اور سیول سوسائیٹئز کےساتھ ملاقات ہوئی جسکے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ لیڈروں کےساتھ وزیراخلہ نے پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیااور جموں کشمیر کے تازہ ترین تعمیرترقی کے بارے میں پارٹی کے سینئرلیڈروں سے جانکاری حاصل کی ۔ وزیراخلہ کے دورہ جموںو کشمیرپر تمام نظریں ٹکی ہوئی ہے اور وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ کشمیرکو سرکاری اور سیاسی سطح پراہمیت کاحامل سمجھاجارہاہے۔ وزیرداخلہ کے دورہ کے دوران جہاں پہاڑی اور گجرطبقہ کے لوگوں کوریزرویشن دینے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہے وہی تعمیراتی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کی بھی خبریں گشت کررہی ہے اور بتایاجارہاہے کہ وزیرداخلہ اپنے دورہ جموں وکشمیرکے دوران کئی اہم اعلانات بھی کرنے جارہے ہے جسے جموںو کشمیرکے لوگوںکوراحت مل سکے ۔وزیرداخلہ کے دورہ جموںو کشمیر کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بغور جائزہ لے رہے ہے اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی پارٹیوں کے لیڈران وزیرداخلہ کے دورہ کے بارے میں پل پل کی خبرحاصل کررہے ہے ۔سیاسی تجزیہ کا روزیرداخلہ کے دورہ کے حوالے سے کافی سرگرم ہوگئے ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں کاماننا ہے کہ وزیرداخلہ کادورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہوگااور اگروزیرداخلہ نے گجربکروال طبقہ کے لوگوں کوریزرویشن اور جموں وکشمیرکے عام لوگوں کوکسی بڑی راحت کاری کااعلان کیاتو اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کوآ نے والے اسمبلی ا لیکشن میں فائدہ ملے گا یااگر وزیرداخلہ نے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کوریزرویشن دینے کے بارے میں یقین دہانی تک ہی اپنے آپ کومحدود رکھا تو اس کے دوررس نتائج مرتب ہونگے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کواسمبلی الیکشن کے دوران اس کاخمیازہ بگھتناپڑے گا ۔ادھرسٹیٹ بی جے پی کے لیڈران پرُامید ہے کہ وزیرداخلہ کے دورہ کے دوران وہ جہاں گجربکروال طبقہ کے لوگوں کوریزرویشن دینے کااعلان کرینگے وہی جموں وکشمیرکے عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے بے روز گاری کے خاتمے صنعتوں کاقیام وسائل کوبروئے کار لانے کے اعلان کرینگے جس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کواسمبلی الیکشن میں لوگوں کاتعاون فراہم ہوگا ۔ ادھرقانونی ماہرین کے مطابق وزیرداخلہ اپنے دورہ جموںو کشمیرکے دوران گجربکروال طبقہ کے لوگوں کوریزرویشن دینے کے بارے میں یقین دہانی دینگے ۔قانونی ماہرین کے مطابق گجربکروالوں کوریزرویشن دینے کے لئے قانونی نقطہ نگاہ کے معاملات طئے کر نے اور کابینہ میٹنگ کے بعد ہی فیصلہ لیاجاسکتاہے ۔ادھرجموں وکشمیرکے عوام بھی وزیرداخلہ کے دورہ کابغور جائزہ لے رہے ہیں سوشل میڈیااخباروں کے زریعے وزیرداخلہ کے دورہ ان کی جانب سے کئے جانے والے اعلانات کے بارے میں ہوٹلوں پارکوں نجی محفلوں میں اس معاملے پرلوگ اپنے اپنے خیالات کابھرپور اظہار کررہے ہےں ۔حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بھی موقعے کی تلاش میں ہے کہ اگروزیرداخلہ نے عوام کے تواقعات کے برعکس اعلانات کئے تو اس سے انہیں عوام میں مسائل کواُبھارنے لوگوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کابھر پور موقع ملے گا تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایسے معاملات کے بارے میں پہلے ہی جانکاری ہے اور وہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی پارٹیوں کواس کاموقع فراہم کرنے کے موڈ میں نہیں ہے ۔






