Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

وزیر داخلہ کا دورہ لوگوں کےلئے مثبت ہی ثابت ہوگا/ سید محمد الطاف بخاری

by Indian Times
06/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر داخلہ کا دورہ لوگوں کےلئے مثبت ہی ثابت ہوگا/ سید محمد الطاف بخاری

سری نگر،05 اکتوبر/یو این آئی/جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ مثبت ہی ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ موصوف وزیر داخلہ ان کی طرف سے رکھے جانے والے مطالبوں پر ہمدردی سے غور کریں گے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔بتادیں کہ سید محمد الطاف بخاری بھی گذشتہ شام وزیر داخلہ سے ملاقی ہوئے۔انہوں نے کہا: ’ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل دلی کے پاس ہی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’وزیر داخلہ دورے پر آئے ہیں ہم نے ان کے سامنے ریاستی درجے کی بحالی، انتخابات کے انعقاد، میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو در پیش مسائل،نوجوان جو بند ہیں کی رہائی وغیرہ کے مطالبے رکھے امید ہے کہ وہ ان پر ہمدردی سے غور کریں گے‘۔مسٹر بخاری نے وزیر داخلہ کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی زمینی حقائق سے روشناس ہوں گے اور لوگوں سے بھی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے سے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ مثبت ہی ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ موصوف وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن بدھ کو سری نگر میں ہیں اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شاہ ریلی سے خطاب کے دوران اذان کے لئے رک گئے

Next Post

وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS