Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

by Indian Times
06/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

سرینگر 05اکتوبر سی این آئی جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں عسکریت کا ماحولیاتی نظام جس میں عناصر شامل ہیں جو ملی ٹنٹ اور علیحدگی پسند مہم کو عام آدمی کی بھلائی کو نقصان پہنچانے میں مدد دیتے ہیں، اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اسے برقرار رکھتے ہیں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جو جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر تھے نے بدھ کی صبح راج بھون سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بشمول فوج، سی اے پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اور جموں و کشمیر حکومت نے میٹنگ میں شرکت کی۔مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس سے کہا کہ وہ فعال طور پر مربوط انسداد ملی ٹنسی آپریشنز کریں، تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر کے وڑن کو پورا کیا جا سکے۔امیت شاہ نے سڑکوں کو تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ”ہر گھر ترنگا“مہم نے بے مثال جوش و خروش کی ایک نئی سطح کو دیکھا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں اور علیحدگی پسندوں کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا اور گزشتہ میٹنگوں میں سیکورٹی ایجنڈے کے مختلف آٹمز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا تاکہ ملی ٹنسی کے واقعات کو کم کیا جا سکے اور نظام پر علیحدگی پسند نیٹ ورکس کا گلا دبایا جا سکے۔مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو ملی ٹنتوں کا صفایا کرنے کے لیے انتہائی پیچیدہ اور منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے ذریعے مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔ یو اے پی اے کے تحت درج مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تفتیش بروقت اور موثر ہونی چاہیے۔ متعلقہ ایجنسیوں کو جانچ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کرنا چاہیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر داخلہ کا دورہ لوگوں کےلئے مثبت ہی ثابت ہوگا/ سید محمد الطاف بخاری

Next Post

دراچھ کیگام اور مولو چتراگام شوپیان میں مسلح تصادم آرائیاں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ماہ ستمبر میں 10مسلح جھڑپوں میں دو دراندازوں سمیت 14ملی ٹنٹ ازجاں

دراچھ کیگام اور مولو چتراگام شوپیان میں مسلح تصادم آرائیاں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS