Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دراچھ کیگام اور مولو چتراگام شوپیان میں مسلح تصادم آرائیاں

by Indian Times
06/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دراچھ کیگام اور مولو چتراگام شوپیان میں مسلح تصادم آرائیاں

سرینگر 05اکتوبر سی این آئی شمال و جنوب میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے دراچھ کیگام اور مولو چتراگام علاقوں میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین دو مسلح تصادم آرائیوں میں جیش کے تین جنگجوﺅں سمیت چار ملی ٹنٹ جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے دونوں جھڑپوں میں چار ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیش کے دو ملی ٹنٹ ایس پی او اور غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت میںملوث تھے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق دراچھ کیگام علاقے میں جنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے بدھ کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرے میںلیا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک تلاشی آپریشن کے بعد علاقے میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںطلب کر لی گئی جس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوںکے تبادلے کے بعد علاقے میںخاموشی چھا گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ جن کی شناخت زبیر احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکنہ ڈمپورہ کیگام، جمشید ماگرے ولد عبد الحمید ساکنہ راجپوہ پلوامہ اور حنان یعقوب ولد محمد یعقوب ساکنہ کریم آباد پلوامہ کے بطور ہوئی ہے اور تینوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھے ۔ پولیس کے ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دراچھ کیگام شوپیان علاقے میں مسلح تصادم آرائی میں تین جیش کے ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں میں سے دو جمشید اور حنان پنگلنہ پلوامہ میں ایس پی او اور ایک غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔ ادھر ضلع کے ہی مولو چترا گام علاقے میں بدھ کی صبح ایک مسلح تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مار ا گیا ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کی گئی، اس دوران عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ اس جھڑپ میں بھی ایک مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت عارف رشید ولد رشید احمد وانی ساکنہ شرمال شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ اس طرح ضلع شوپیاں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں پولیس نے بھی چار عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسند کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

Next Post

پلوامہ کے ہال علاقے میں حادثاتی گولی چلنے سے نوجوان ہلاک

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پلوامہ کے ہال علاقے میں حادثاتی گولی چلنے سے نوجوان ہلاک

پلوامہ کے ہال علاقے میں حادثاتی گولی چلنے سے نوجوان ہلاک

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS