نیشنل کانفرنس پی ڈی پی کانگریس بوکلاہٹ کاشکار
سرجیکل سٹرائیک سے بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی صلاحیتوں کامظاہراہ کیا/ترن چگ
سرینگر06اکتوبراے پی آ ئی نیشنل کانفرنس پی ڈی پی کوبوکلاہٹ کاشکار قرار دیتے ہوئے ڈی جی پی کے سینئرلیڈر امو رکشمیرکے انچارج نے کہاکہ جموںو کشمیر کاعوام اب فیصلہ کریگا ۔کہ ان پارٹیوں نے عوام کاستحصال کیاہے یانہیں ۔دہشت گردی علیحدگی پسندی کے خلاف بھارت کی کارروائی کو دنیانے اس وقت دیکھ لیاجب اوڑی برگیٹ پر فدائین حملہ ہوااور بھارت کی جوابی کارروائی سے پورا پاکستان لرز اُٹھا۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کی جانب سے مرکزی حکومت اور وزیراخلہ کے بیان کوہدف تنقید کا نشانہ بنانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیٰڈ رامور کشمیرکے انچارج ترن چگ نے کہاکہ دنوں پارٹیوں نے اقتدار کے مزے ماضی میںلوٹے اب انہیں عوام کے غیض غضب کاسامناکرنا پڑ رہاہے جسکی وجہ سے وہ بوکلاہٹ کاشکار ہوگئی ہے ۔´1989میں اگر اس وقت کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں کوتحفظ فراہم کیاہوتا تو انہیں وادی کشمیرمیں حجرت کرنے پرمجبور نہ ہوتا ان کے گھر جلائے نہیں جاتے ان کی جائیداد لوٹی نہیں جاتی ۔تیس کے قریب کشمیری پنڈتوں کوقتل نہ کیاجاتا ۔نیشنل کانفرنس پی ڈی پی نے جموںو کشمیرمیں عسکریت علیحدگی پسندی کوفروغ دے کرجموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ استحصال کیاانہیں مختلف فریب دے کران کااستحصال کرنے میںکوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی ۔انہوںنے کہاکہ عسکریت اور علیحدگی پسندی کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار نے جواقدامات اٹھائے ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔برگیٹ کمانڈ کیمپ پر فدائین حملہ ہوا تو بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کر کے دنیاکویہ دکھادیاکہ بھارت دہشت گردی کے سامنے سرنڈر کرنے والاملک نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر کاعوام اب آ نے والے وقت کے دوران کانگریس نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو یہ دکھاکردے گا کہ ان کے ساتھ جوناانصافی انہوںنے کی ہے اس کاجواب وہ ووٹ کے زریعے دینگے ۔بی جے پی وعدوں پریقین نہیں کرتی بلکہ عملی اقدام اٹھانے میں یقین رکھتی ہے ۔وزیرداخلہ نے جموں وکشمیرکے لوگوں کے ساتھ جووعدے کئے ہے انہیں عنقریب عملی جامہ پہنایاجائےگا ۔





