Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہندوستان کےساتھ پرامن تعلقات رکھنا پاکستان کے مفاد میں/مرکزی وزیر اٹھاولے

by Indian Times
08/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستان کےساتھ پرامن تعلقات رکھنا پاکستان کے مفاد میں/مرکزی وزیر اٹھاولے

نئی دہلی، 7 اکتوبر /یو این آئی/ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور امن وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر اٹھاولے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور امن مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ اس سال لاکھوں سیاحوں کے سفر اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے جموں و کشمیر اورمختلف شعبوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عمل کے آغاز سے ظاہر ہوتا ہے۔مسٹراٹھاولے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پرامن ماحول ہے، وہ لاکھوں سیاحوں کو راغب کرنے میں کامیاب ہے۔ یہ ایک مثبت اشارہ ہے، جوسیاحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔ کئی نجی شعبے کے سرمایہ کار جموں و کشمیر آ رہے ہیں، جو ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری کریں گے۔وزیرموصوف نے کہا، ”جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اورتھا۔ امن برقرار رکھنے اوراپنی ترقی کے لئے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہترکرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے جموں و کشمیر کے لیے ترقی کے دروازے کھلے ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا، مدرا، پی ایم اجول یوجنا، طلباءکے لیے اسکالرشپ اسکیم جیسی مرکز کی تمام اسکیمیں اور پروگرام نیز درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی اسکیمیں اب جموں و کشمیر میں نافذ کی گئی ہیں۔مسٹراٹھاولے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کئی مرکزی اسکیموں کا صد فیصد نفاذ اس بات کی گواہی ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کورہائش، ذریعہ معاش وغیرہ تمام شعبوں میں سماجی استحکام فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

اول سے نویں جماعت تک کیلئے مارچ سیشن ©: حمتی فیصلہ آئندہ دو دنوں میںمتوقع

Next Post

جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS