Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

مہاراشٹرسیاسی بحران: فلورٹسٹ سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے دیا استعفیٰ

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ممبئی//مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر سپریم کورٹ نے 30 جون یعنی کل فلور ٹیسٹ کو لے کر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ لیکن ادھو ٹھاکرے نے فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ادھو نے فلور ٹیسٹ سے پہلے فیس بک لائیو کیا۔ ادھو نے فیس بک لائیو میں کہا کہ میرا فلور ٹیسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ٹھاکرے نے کہا کہ میرے پاس شیوسینا ہے اور اسے کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا۔ ادھو ٹھاکرے راج بھون کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کریں گے۔اس سے قبل ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سنبھاجی نگر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے لوگوں کے لئے کام کیا۔ادھو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فلور ٹیسٹ کے لئے کہا ہے۔ ‘میں مطمئن ہوں کہ ہم نے سرکاری طور پر اورنگ آباد کا نام سنبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ دیر پہلے عدالت نے واضح کیا تھا کہ فلور ٹیسٹ کل صبح یعنی 30 جون کو صبح 11 بجے ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد ہی وہ مزید حکمت عملی بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

ٹھاکرے نے کہا کہ کانگریس نے کابینہ سے ہٹنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے فلور ٹیسٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مجھے پرواہ نہیں ہے کہ کس کے پاس کتنے نمبر ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس کو میں نے اٹھایا وہ میرا گناہ ہے اور میں آج اس گناہ کو بھگت رہا ہوں۔ کچھ لوگوں نے ٹھکرا دیا جو بالاصاحب کے لڑکے نے بڑا کر دیا۔ مجھے دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی دکھ نہیں ہے۔ ادھو نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ شیوسینک سڑک پر آئیں۔ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد سنجے راوت نے ٹویٹ کیا کہ یہ آزمائش کا وقت ہے۔ سنجے راوت نے کہا- ہم نے ایک انتہائی مہذب اور حساس وزیر اعلیٰ کو کھو دیا ہے۔

تاریخ بتاتی ہے کہ دھوکے کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ یہ ٹھاکرے کی جیت ہے۔ عوام کی جیت۔ یہ شیوسینا کی شاندار جیت کا آغاز ہے۔دوسری طرف، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کے ساتھ ریاستی بی جے پی کے سربراہ چندرکانت پاٹل اور پارٹی کے دیگر رہنما قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے لیے ممبئی کے تاج صدر ہوٹل پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق یکم جولائی کو فڑنویس وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف اٹھاسکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فلور ٹیسٹ ملتوی، ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد ضرورت نہیں/مہاراشٹر اسمبلی سکریٹری

Next Post

20 تارکین وطن پیاس کے سبب ہلاک

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
20 تارکین وطن پیاس کے سبب ہلاک

20 تارکین وطن پیاس کے سبب ہلاک

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS