لیفٹنٹ گورنر نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر MoRTH کا کیا شکریہ ادا
سرینگر انفومرکزی حکومت نے دہلی ۔ امرتسر ۔ کٹڑا ایکسپریس وے کے ایک حصے کے طور پر این ایچ 44 کے جکھ ( وجے پور ) ، کنجوانی سیکشن کی ترقی کے منصوبے کو 6 لین ایکسپریس وے کے معیارات کے طور پر منظور کیا ہے جس میں کنجوانی سے چوتھے توی پُل کی ترقی بھی شامل ہے ۔ جموں و کشمیر کے یو ٹی میں بھارت مالا پریوجنا کے تحت ہائبرڈ اینوٹی موڈ پر این ایچ 144 اے کا سیکشن فور لین این ایچ معیارات پر نظر ثانی شدہ لاگت کا تخمینہ 1917.32 کروڑ روپے ہے ۔ مکمل ہونے کے بعد یہ سلسلہ جموں ہوائی اڈے سے رابطے کو فروغ دے گا ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر کے لوگوں کی طرف سے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ” یہ منصوبے جموں و کشمیر کی تقدیر کا راستہ ہیں جو ترقی کو تیز کریں گے ، لوگوں کی امنگوں کو پورا کریں گے اور زندگی میں آسانی پیدا کریں گے ۔ “






