Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جھیل ڈل میں ’لندن آئی‘ کی طرز پر ’سری نگر آئی‘ کی تعمیر!

by Indian Times
09/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جھیل ڈل میں ’لندن آئی‘ کی طرز پر ’سری نگر آئی‘ کی تعمیر!

سری نگر۸،اکتوبرجے کے این ایس وادی کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو بڑا فروغ دینے کیلئے حکومت کی جانب سے شہر سری نگرکے وسط میں واقع مشہورزمانہ جھیل ڈل میں مل سکتا ہے’لندن آئی‘ کی طرز پر ’سری نگر آئی‘ نصب کرنے کا امکان ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاگیاہے کہ حکومت جموں وکشمیر ملکی وغیرملکی سیاحوںکو کشمیر وادی کی طرف راغب کرنے کےلئے ڈل جھیل کے اندر ایک دیوہیکل ’لندن آئی‘ کی طرح ’فیرس وہیل‘کے ساتھ ’سری نگر آئی‘تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سری نگرآئی کی تعمیر کےلئے جھیل ڈل میں ایک مقام کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور اگر یہ تعمیرکیا جاتا ہے تو یہ جھیل ڈل کانظارہ کرنے کیلئے آنے والے ملکی وغیرملکی سیاحوں کیساتھ ساتھ مقامی سیلانیوں کےلئے بڑاپُر کشش ہو سکتا ہے اور یہ وادی میں سیاحت کے شعبے کے لئے بھی بڑا فروغ ہوگا۔یادرہے لندن آئی، یا ملینیم وہیل، لندن میں دریائے ٹیمز کے جنوبی کنارے پر ایک سہارے والامشاہداتی پہیہ ہے۔ یہ یورپ کا سب سے اونچا سہارے والامشاہداتی وہیل یابڑا پہیہ ہے اور سالانہ 3 ملین سے زیادہ سیاحوںکے ساتھ برطانیہ میں سیاحوں کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہے۔میڈیا رپورٹ میں جے اینڈ کے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر احمد بٹ کے حوالے سے کہاگیاہے کہ یہ پروجیکٹ ریکوسٹ فار پروپوزل یعنی تجویزکیلئے درخواست کے مرحلے میں ہے اور اس پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے سے قبل مختلف عوامل پر بھی غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تجویز کچھ عرصہ قبل پیش کی گئی تھی، لیکن اس تجویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے کچھ عوامل جیسے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص، مالیاتی ماڈلنگ اور دیگر چیزوں پر غور کرنا ہوگا۔موصوف ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے یہ بھی کہا کہ اس میں وقت لگے گا کیونکہ ماحولیاتی جائزہ لیناابھی باقی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

انتظامی کونسل نے جموں و کشمیر پبلک یونیورسٹی بل کو منظوری دی

Next Post

CBIنے کیا ستیہ پال ملک کودہلی ہیڈکوارٹرطلب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
CBIنے کیا ستیہ پال ملک کودہلی ہیڈکوارٹرطلب

CBIنے کیا ستیہ پال ملک کودہلی ہیڈکوارٹرطلب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS