Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

CBIنے کیا ستیہ پال ملک کودہلی ہیڈکوارٹرطلب

by Indian Times
09/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

CBIنے کیا ستیہ پال ملک کودہلی ہیڈکوارٹرطلب

سری نگر۸،اکتوبرجے کے این ایس مرکزی تفتیشی بیورو ’سی بی آئی ‘ نے جموں وکشمیراور میگھالیہ کے سابق گورنر ستیہ پال ملک سے دہلی میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں ان کے الزامات پر پوچھ گچھ کی کہ جب وہ جموں و کشمیر کے گورنر تھے تو اُنہیں2 فائلوں کو کلیئر کرنے یااُنکومنظوردینے کے عوض300 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔جے کے این ایس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ مرکزی تفتیشی بیورو ’سی بی آئی ‘ نے جموں وکشمیراور میگھالیہ کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کودہلی میں واقع ہیڈکوارٹر طلب کیا،جہاں ہفتے کے روز اس بھاری رشوت کی پیشکش کے اس مبینہ معاملے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی ۔خیال رہے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے گزشتہ برس یہ دعویٰ کیا تھا کہُ انہیں امبانی اور آر ایس ایس سے وابستہ ایک شخص کی 2فائلوں کو اپنے دور حکومت میں کلیئر کرنے کے لئے300 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے ٹھکرا کر سودے منسوخ کر دئیے۔تاہم، ستیہ پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے مزید دعویٰ کیا تھاکہ وزیر اعظم نے ان کی حمایت کی ہے، اور کہا کہ بدعنوانی پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ستیہ پال ملک نے یہ بھی الزام لگایا تھاکہ کشمیر ملک میں سب سے کرپٹ جگہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اکتوبر 2018 میں،سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ملازمین کو گروپ ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کےلئے ریلائنس جنرل انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا کیونکہ اس میں کچھ گڑھ بڑھ پائی گئی تھی ۔2 دن بعد، ستیہ پال ملک نے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کو منسوخ کرنے کی منظوری دی اور معاملے کو انسداد بدعنوانی بیورو (ACB) کے پاس بھیج دیا تاکہ اس پورے عمل کی جانچ کی جا سکے کہ آیا یہ شفاف اور منصفانہ طریقے سے انجام پایا ہے۔ستیہ پال ملک نے کے بقول احتیاط کے طور پر، میں نے وزیر اعظم سے وقت لیا اور انہیں2 فائلوں اور اسکینڈل کے بارے میں بتایا کیونکہ اس میں ملوث لوگ ان کا نام لے رہے تھے۔ ستیہ پال ملک کاکہناتھاکہ میں نے وزیراعظم سے ً کہا کہ میں جموںوکشمیرکے گورنر کاعہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن اگر میں پیچھے رہوں گا تو میں فائلوں کو صاف نہیں کروں گا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے مجھ سے کہاکہ کرپشن پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جھیل ڈل میں ’لندن آئی‘ کی طرز پر ’سری نگر آئی‘ کی تعمیر!

Next Post

ہم کسی کو تنگ نہیں کریں گے / راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہم کسی کو تنگ نہیں کریں گے / راجناتھ سنگھ

ہم کسی کو تنگ نہیں کریں گے / راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS