Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ماہی پالن کا دورہ اننت ناگ

by Indian Times
11/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ماہی پالن کا دورہ اننت ناگ

اننت ناگ/10اکتوبر/مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ماہی پالن اور بھیڑ و پشو پالن ساگر مہرا نے ضلع اننت ناگ کا ایک تفصیلی دورہ کیا تاکہ پی ایم ایم ایس وائی سکیم کی عمل آوری کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز ( جنوبی) اے ایم ٹاک کے علاوہ ضلع اننت ناگ کے محکمہ ماہی پروری کے دیگر اَفسران اور ملازمین بھی تھے۔اُنہوں نے اَپنے فیلڈ ٹور کے دوران درجنوں پرائیویٹ ٹراﺅٹ فریمنگ یونٹوں اور ہیچریوں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے کسانوں سے تفصیلی اِستفساری گفتگو کی اور کسانوں کی ترقی سے بہت متاثر ہوئے ۔ اُنہوں نے مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ان کے خود اِختراعی طریقوں کو سراہا۔اِس موقعہ پر کسانوں نے انہیں مختلف مطالبات سے آگاہ کیا جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں فش کلینکل لیبارٹری کا قیام اور فش پروسسنگ یونٹ شامل ہیں تاکہ بیماری سے نمٹنے اور اَپنی مچھلی کی پیداوار کو بغیر کسی نقصان اور خرابی کے طویل فاصلے تک لے جایا جاسکے۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے اُنہیں ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کی او رکہا کہ ضلع میں مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے فنڈس کی دستیابی اور اس کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ مہمان خصوصی کو جوائنٹ ڈائریکٹر ( جنوبی ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اننت ناگ نے ماہی پالن کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی حوصلہ اَفزائی کے لئے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میںمعلومات فراہم کیں۔اُنہوں نے محکمہ کے کردار کی سراہنا کی اور محکمہ ماہی پالن کو مشورہ دیا کہ وہ پرائیویٹ فش فارمنگ کی سطح کو ممکنہ حد تک لے جانے کے لئے مزید جوش او رجذبے کے ساتھ کام کرے ۔ اُنہوں نے محکمہ سے یہ بھی کہا کہ وہ مارکیٹ تک رَسائی کے لئے پسماندہ ، آگے کے روابط اور کولڈ چین بنائے تاکہ یہ ایک صنعت بن سکے۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹرینے کاشتکاروں او رمحکمہ پر زور دیا کہ وہ آر اے ایس جیسی فش فارمنگ کی جدید تکنیکوں کی حوصلہ اَفزائی کریں تاکہ پیداوار میں اِضافہ ہو اور اسے اِس سطح پر لایا جاسکے جہاں ہم ٹراﺅٹ کو ملک کے اَندر سپلائی کرنے اورملک سے باہر برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔اُنہوں نے کسانوں کو پی ایم ایم ایس وائی سکیم ، پی ایم ایف ایم اِی سکیم اور ایف آئی ڈی ایف ( فشریز اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ) سے فائدہ اُٹھانے او ربہترین نتائج حاصل کرنے کا مشورہ دیا جو کسانوں کو خوشحالی کی منزل تک لے جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب

Next Post

سردار پٹیل کے نقش قدم پر چل کر میں نے کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
آیوشمان بھارت اسکیم نے پورے ملک میں لوگوں کی جان بچانے میں اہم رول ادا کیا /وزیر اعظم مودی

سردار پٹیل کے نقش قدم پر چل کر میں نے کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS