Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

پی ایم ۔ گتی شکتی ماسٹر پلان ترقیاتی منصوبہ کا مستقبل ہوگا/سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی

by Indian Times
13/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پی ایم ۔ گتی شکتی ماسٹر پلان ترقیاتی منصوبہ کا مستقبل ہوگا/سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی
جموںانفوسیکرٹری پلاننگ ایندمانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راگھو لنگر جو پی ایم گتی شکتی کے تحت جموںوکشمیر میں نیٹ ورک پلاننگ گروپ ( این پی جی ) کے چیئرپرسن بھی ہیں ، نے آج جموںوکشمیر یوٹی میں پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے یک میٹنگ منعقد کی۔ ایجنڈے میں یوٹی ماسٹر پلان کی ترقی ، پی ایم گتی شکتی پورٹل پر ڈیتا کی تہہ بندی ، لاجسٹک پالیسی کی تشکیل ، سال 2022-23ءسے 2024-25 کے لئے اِنتظامی محکموں سے مخصوص ایکشن پلان کی تیاری وغیرہ شامل ہیں۔اِس موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال این پی جی کے ممبران کے درمیان ہوا جس میں 13 محکموں کے خصوصی /اِضافی سیکرٹریوں کے ساتھ نوڈل آفیسرس/تکنیکی عملے شامل تھے جنہوں نے حال ہی میں بی آئی ایس اے جی ۔این احمد آباد اور گجرات میں ٹریننگ میں شرکت کی تھی۔سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی نے اَپنے ابتدائی ریمارکس میں گتی شکتی ماسٹر پلان کی اہمیت اور ملٹی ماڈل کنکٹویٹی کے لئے مستقبل کی ترقیاتی منصوبہ بندی، تمام وزارتوں ، محکموں اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کو ملک بھر میں مربوط منصوبہ بندی اور مربوط عمل درآمد کے لئے ایک ساتھ لانے کے لئے مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور اِنفراسٹرکچر کنکٹویٹی پروجیکٹوں میں اس کی اہمیت پر زور دیا ۔ملٹی ماڈل کنکٹویٹی لوگوں ، سامان او رخدمات کی مومنٹ کے ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں ٹرانسپورٹ کے لئے مربوط اور بہتر کنکٹویٹی فراہم کرے گی۔پی ایم گتی شکتی مختلف وزارتون اور ریاستی حکومتوں جیسے بھارت مالا، ساگر مالا، اندرون ملک آبی گزر گاہوں ، خشک اور زمینی بندر گاہوں، اُڑان وغیرہ کی بنیادی ڈھانچے کی سکیموں کو شامل کریں گے۔رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور ہندوستانی کاروباروں کو مزید مسابقتی بنانے کے لئے زرعی زون کا احاطہ کیا جائے گا۔یہ ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر فائدہ اُٹھائے گا جس میں آئی ایس آر او کے ساتھ مقامی منصوبہ بندی کے آلات اور بی آئی ایس اے جی ۔ این کی تیار کردہ تصور کشی شامل ہے۔سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی نے میٹنگ کے اِختتام پر تمام شرکا ¿ کو ہدایت دی کہ وہ ایکسل فائلز او رکے ایم یل / ایس ایچ اے پی اِی فائلوں میں تیارکردہ مطلوبہ معلومات حاصل کریں اور اسے نوڈل آفیسر بی آئی ایس اے جی ۔این، احمد آباد کے پاس بھیجیں۔مناسب منظوری اور تصدیق کے بعد اِس کو جے اینڈ کے پی ایم گنتی شکتی پر اَپ لوڈ کریں۔ڈائریکٹوریٹ آف انوائرنمنٹ اینڈ ریموٹ سنسنگ جے اینڈ کے اِکنامک رِی کنسٹرکشن ایجنسی، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ممبران کے ساتھ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔ مختلف محکموں کے متعلقہ نوڈل آفیسر کے ساتھ مل کر ماسٹر پلان پر ڈیٹا لیئرز کو اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے فیلڈ میں مہارت حاصل کرنا ہے۔سیکرٹری نے ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں/کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ لائن ڈپارٹمنٹوں کے ساتھ مِل کر اعلیٰ اثر والے پروجیکٹوں کی نشاندہی کریں تاکہ ماسٹر پلان میں شامل کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کی جا سکے ۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جی اے ڈی نے پہلے ہی جموںوکشمیر یوٹی میں پی ایم۔ گتی شکتی ماسٹر پلان کی عمل آوری کے لئے تین درجے کی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں چیف سیکرٹری جموںوکشمیر کے سربراہ ہیں ،بااِختیار گروقپ آف سیکرٹریز ، نیٹ ورک پلاننگ گروپ جس کی سربراہی اِنتظامی سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ او رٹیکنیکل سپورٹ یونٹس جس کی سربراہی صوبائی سطح پرڈائریکٹر صنعت و حرفت کرتے ہیں۔این پی جی میٹنگ میں محکمہ خزانہ ، محکمہ زرعی پیداوار ، محکمہ صنعت و حرفت ، محکمہ جل شکتی ، مکانات و شہری ترقی ،محکمہ تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی ) محکمہ جنگلات و ماحولیات ، محکمہ ریونیو، محکمہ سیاحت ، پی ڈی اینڈ ایم ڈی کے نمائندوں ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ کان کنی ، محکمہ شہری ہوا بازی ، محکمہ بجلی کی ترقی ، محکمہ سکولی تعلیم ، محکمہ داخلہ ، محکمہ اعلیٰ تعلیم ، محکمہ صحت ، ڈی ایم آر آر اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ ،جے اینڈ کے اِرا¿ ،ایکولوجی ، ماحولیات اور ریموٹ سنسنگ جموںوکشمیر ، سری نگر اور جموں کے علاوہ اَفسران بی آئی ایس اے جی ۔ این احمد آباد کے علاوہ محکمہ منصوبہ بندی کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پلوامہ گُڈ گورننس اور ترقی کا مترادف / روہت کنسل

Next Post

بھارت ہمیشہ سے امن پسند ملک / راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بھارت ہمیشہ سے امن پسند ملک / راجناتھ سنگھ

بھارت ہمیشہ سے امن پسند ملک / راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS