بھارت کے تمام خطوں کی مساوی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ۔ مودی
سرینگر13اکتوبر سی این آئیوزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے شہر اونا کو دلی سے جوڑنے کے لیے وَندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا یہ ملک میں متعارف کرائے جانے والی چوتھی وندے بھارت ریل گاڑی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی توجہ علاقائی کنکٹی وِٹی کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے ہماچل پردیش کے اونا سے نئی دلی کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ ملک میں متعارف کرائے جانے والی چوتھی وندے بھارت ریل گاڑی ہے۔اِس ریل گاڑی کے چلنے سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور آمدورفت کا تیزتر اور سہولتوں سے لیس ایک بہتر ذریعہ فراہم ہوگا۔وزیراعظم مودی نے اونا میںانڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی کا بھی افتتاح کیا اور اونا میں Bulkdurg Park کا سنگ بنیاد رکھا۔ دن میں بعد میں وزیراعظمچمبا میں دو پَن بجلی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں سےسالانہ دو کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی اور امکان ہے کہ ہماچل پردیشکو اِن سے تقریباً 110 کروڑ روپے کا سالانہ محصول حاصل ہوگا۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ علاقائی کنکٹی وِٹی کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ وہ ہماچل پردیش کے اونا میںمختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ماضی کے چیلنجوں کو عبور کررہا ہے اور تیزی کے ساتھ ترقی کررہاہے۔ مودی ہماچلپردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تیسرے مرحلے کا آغاز بھی کریں گے جس کامقصد ریاست میں تقریباً 3 ہزار 125 کلومیٹر سڑکوں کو بہتر بنانا ہے۔






