Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار کا سرینگر کا دورہ

by Indian Times
15/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار کا سرینگر کا دورہ

سرینگرانفوسماجی انصاف کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے مرکزی حکومت کے پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع سرینگر کا دورہ کیا اور ضلع بھر میں ترقیاتی منظر نامے کا موقع پر جائیزہ لیا ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر نے پیڈیاٹرک ہسپتال بمنہ ، انٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ، ایچ ایم ٹی ، ڈرگ ڈی ایڈکشن کم بحالی اور مشاورت سینٹر ، ایس ایم ایچ ایس اور رضاکارانہ میڈیکیٹر سوسائٹی ( وی ایم ایس ) بمنہ کا دورہ کیا ۔ رضاکارانہ میڈیکیئر سوسائٹی ( وی ایم ایس ) بمنہ میں وزیر نے سہولیات کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور وہاں معذور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے مرکز میں خصوصی معذور بچوں کیلئے دستیاب سہولیات کا بھی پہلے ہاتھ سے جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران وزیر نے فزیو اینڈ آکوپیشنل تھراپی سنٹر ، مصنوعی آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ ، مختلف وارڈز ، فٹنس جم ، سی اے ایم تھراپی یونٹس اور سنٹر کے دیگر حصوں کا معائینہ کیا ۔ وزیر نے مریضوں /مستحقین سے بھی بات چیت کی اور فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں متعلقہ عملے سے جائیزہ لیا ۔ وزیر نے معذور بچوں کیلئے خصوصی اسکول کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کلاس رومز ، ووکیشنل سنٹر اور سکول کے دیگر حصوں کا معائینہ کیا ۔ وہاں افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے معذور افراد کی بہتری اور بحالی کیلئے وی ایم ایس میں سہولیات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے مرکز کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کی طرف سے انہیں مستقل بنیادوں پر ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی ۔ 500 بستروں والے پیڈیاٹرک ہسپتال بمنہ کے دورے کے دوران وزیر نے وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ مرکزی وزیر نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور کیزولٹی ایمرجنسی وارڈ ، این آئی سی یو وارڈ ، پی آئی سی یو وارڈ اور ہسپتال کے دیگر حصوں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ادارے میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل جی ایم سی سرینگر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے ان پر زور دیا کہ وہ یہاں کے عام لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں ۔ اس دوران مرکزی وزیر نے یہاں انٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ( آئی سی سی سی ) ایچ ایم ٹی کا بھی دورہ کیا اور سنٹر کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے سنٹر کے عملے سے بات چیت کی اور ان سے اس سنٹر کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں دریافت کیا ۔ مرکزی وزیر نے بعد میں ڈرگ ڈی ایڈکشن کم بحالی مشاورتی مرکز ایس ایم ایچ ایس کا دورہ کیا اور مرکز کا مجموعی جائیزہ لیا ۔ بعد میں ڈاکٹر وریندر کمار نے بال آشرم اور ناری نکیتن سنٹر شالیمار کا دورہ کیا اور اس کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے وہاں موجود طلباءسے بات چیت کی اور ان سے مرکز میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جسٹس علی محمد ماگرے نے بطور چیف جسٹس حلف لیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے ٹریفک کی نقل و حمل اور سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے ٹریفک کی نقل و حمل اور سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا لیاجائزہ

چیف سیکرٹری نے ٹریفک کی نقل و حمل اور سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS