Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے کپواڑہ میں ربیع مہم 2022-23 کا کیا آغاز

by Indian Times
16/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے کپواڑہ میں ربیع مہم 2022-23 کا کیا آغاز
چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی معاشی حفاظت محکموں کی ترجیح ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری

کپواڑہانفومحکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے ضلع کپواڑہ کے کلیگام میں ایک مہا کسان سمیلن میں ربیع مہم 2022-23 کا افتتاح کیا ۔ کسانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مدد کرنے والے مختلف طویل مدتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے محکمہ کی اسکیموں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے میں محکمہ اور کاشتکار برادری کے درمیان پُل کے طور پر کام کرنے پر پی آر آئی کے کردار کو سراہا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس مہم کے انعقاد کا مقصد فصل کے سیزن کی کارروائی کے دوران فصل کی کارکردگی کا جائیزہ لینا اور ربیع کی فصل کے حساب سے اہداف کا جائیزہ لینا ، اہم معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے بیجوں ، دالوں اور دیگر زرعی فصلوں میں خود کفالت کے حصول کے لئے زرعی ماحولیات پر مبنی فصلوں کی منصوبہ بندی اور تنوع کو ترجیح دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کسان محکمانہ سکیموں سے مستفید ہوں تا کہ ان کی سماجی و اقتصادی تبدیلی کو حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمیں اس انداز سے مرتب کی گئی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان زرعی شعبے کی طرف راغب ہوں ۔ ربیع مہم کے بارے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ ربیع کی فصلوں کے تحت زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیر کاشت لانے ، فصل کی شدت ، مختلف فصلوں کی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہا ہے ۔ مسٹر ڈولو نے کہا کہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی معاشی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ کچھ خاص اقدامات کر رہا ہے جس میں مربوط کاشتکاری کا نظام وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی میکانائیزیشن ایک اور فوکس ایریا ہے اور کسانوں کو سستی زرعی مشینری فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے وادی بھر میں ربیع مہم کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈویفوڈ ساگر دتاترے ، چیف ایگریکلچر آفیسر کپواڑہ جی ایم دھوبی اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ماڈل ٹاو¿ن سوپور میں انٹی گریٹڈ ایگریکلچر ماڈل کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بارہمولہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ربیع مہم کی بھی نگرانی کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عسکری فنڈنگ معاملہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات تیز

Next Post

حائل رکاوٹوں کو دور کرنیکی پرعزم کوششیں کیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
حائل رکاوٹوں کو دور کرنیکی پرعزم کوششیں کیں

حائل رکاوٹوں کو دور کرنیکی پرعزم کوششیں کیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS