Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے محکمہ محنت اور روزگار کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
18/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے محکمہ محنت اور روزگار کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی

سرینگر/ 17 اکتوبر /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران لیفٹنٹ گورنر نے تمام افرادی قوت بشمول غیر منظم شعبے کے افراد کو دو لاکھ روپے کا انشورنس کوور دینے کی ہدایات جاریں کیں ۔ انشورنس کا کا پریمیم محکمہ محنت اور روزگار کے ذریعے برداشت کیا جائے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت غیر منظم شعبے میں افرادی قوت کیلئے سماجی اور اقتصادی انصاف کیلئے پرعزم ہے اور مزدوروں کے مفادات ، ان کی فلاح و بہبود ، صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہنر مندی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ محکمہ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے زور دیا کہ خود روز گار اسکیموں کو پورا کرنے کیلئے سرشار کوششیں کی جائیں اور محکمے سے کہا کہ وہ جموں اور سرینگر میں ایک ایک میگا باب میلے کا انعقاد کرے ۔ جموں و کشمیر میں بانڈڈ لیبر اور چائیلڈ لیبر کا کوئی کیس نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے محکمہ سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جموں و کشمیر کو بانڈڈ لیبر اور چائیلڈ لیبر سے پاک رکھا جائے ۔ انہوں نے غیر منظم افرادی قوت کیلئے ہیلپ لائن شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” محکمہ کو یقینی بنانا چاہئیے کہ غیر منظم کارکنوں کے استحصال کا کوئی معاملہ نہ ہو ۔ بدلتے ہوئے بازار کے حالات کے پس منظر میں روزگار کی مناسب منصوبہ بندی اور مزدوروں کی تعیناتی میں لچک ترجیح ہونی چاہئیے “ ۔ لفٹینٹ گورنر نے محکمہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے سینئر افسران کو غیر منظم افرادی قوت اور ان کے بچوں کی بہبود اور مدد کیلئے متاثر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی ” صحت ، حفاظت اور سماجی تحفظ کے فوائد جیسے مالی امداد اولین ترجیح ہونی چاہئیے ۔ محکمہ کو یہ بھی یقینی بنانا چاہئیے کہ بچوں کی تعلیم اور اسکالرشپ کیلئے ہر ممکن مدد کو ایک مقررہ وقت کے اندر بڑھایا جائے “۔ محکمہ کے روز گار کے شعبے کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے تمام محکموں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اور موثر روزگار سے متعلق خدمات کیلئے ہم آہنگی سے کام کرتے ہوئے مربوط منصوبہ بندی پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ قومی ملازمت میلوں کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کریں اور ہدف کی آبادی میں بیداری پیدا کرنے کیلئے آئی ای سی مہم شروع کی جانی چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے محکمہ کو تمام غیر منظم افرادی قوت کی رجسٹریشن اور جے اینڈ کے ای پی ایف او کے تمام کھاتوں کو جلد از جلد سنٹرل ای پی ایف او میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔ لفٹینٹ گورنر کو لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر سیکرٹری محترمہ سریتہ چوہان نے پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے محکمہ کے کام کاج اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر /سیکرٹری جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفئیر بورڈ شیخ منیر الاسلام ، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جے اینڈ کے مسٹر نثار احمد وانی ، لیبر کمشنر جموں و کشمیر شیخ عبلدالرشید وار کے علاوہ محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کوبخشانہیں جائے گا:منوج سنہا

Next Post

محکمہ زراعت ، اسپائس بورڈ آف انڈیا نے ” خرید فروشوں کی میٹنگ “ کا انعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
محکمہ زراعت ، اسپائس بورڈ آف انڈیا نے ” خرید فروشوں کی میٹنگ “ کا انعقاد کیا

محکمہ زراعت ، اسپائس بورڈ آف انڈیا نے ” خرید فروشوں کی میٹنگ “ کا انعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS