بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کوبخشانہیں جائے گا:منوج سنہا
سری نگر۵۱، اکتوبرجے کے این ایس جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شوپیان میں مشتبہ ملی ٹنٹوںکے ہاتھوںایک مقامی کشمیری پنڈت کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کوبخشانہیں جائے گا۔اُدھر نیشنل کانفرنس،بی جے پی ،سی پی آئی ایم اوردیگرسیاسی جماعتوںنے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی دعووںکے باوجودبے گناہوں کے قتل میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔جے کے این ایس کے مطابق شوپیان کے چودھری گنڈ علاقے میں مشتبہ ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے واقعے کی بڑے پیمانے پرمذمت کی گئی ۔جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شوپیان میں مشتبہ ملی ٹنٹوںکے ہاتھوںایک مقامی کشمیری پنڈت کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کوبخشانہیں جائے گا۔لیفٹنٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا”شوپیاں میں دہشت گردوں کا پورن کرشن بھٹ پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ سوگوار خاندان سے میری دلی تعزیت“۔انہوںنے ٹویٹ میں آگے کہاکہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ قصورواروں اور دہشت گردوں کی مدد کرنے والے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔سیاسی جماعتوں نے بھی کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کی ہے۔نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ کیا”شوپیاں میں پورن کرشن بھٹ پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، جس میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت۔ ان کی روح کو ابدی سکون ملے۔سی پی آئی (ایم) لیڈر ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ حکومت کو وادی میں اقلیتوں کےلئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا”اس نفرت انگیز حملے سے الفاظ سے پرے درد جس نے پورن کرشن بھٹ کی زندگی چھین لی۔ بے گناہوں کے قتل میں کوئی کمی نظر نہیں آتی“۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ حکومت کو اقلیتوں کے لیے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری (آر جی) اشوک کول نے بھی اس قتل کی مذمت کی۔ایک بیان میں کول نے کہا کہ یہ کشمیری پنڈتوں پر ایک اور بزدلانہ حملہ ہے اوریہ ملک دشمن عناصر اپنے غلط کاموں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اشوک کول نے قتل کو وحشیانہ قرار دیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔انہوںنے کہاکہ ان چیزوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان حملوں کا مقصد خطے میں امن کو خراب کرنا ہے۔اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی کمیونٹی پر غیر انسانی حملے کی مذمت کی۔






