Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

شوپیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کشمیری پنڈت ہلاک

by Indian Times
16/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شوپیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کشمیری پنڈت ہلاک
شوپیاں۵۱، اکتوبرجے کے این ایس جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں مشتبہ ملی ٹنٹوںنے ایک کشمیری پنڈت کوگولیوںکانشانہ بناکر موت کی نیندسلادیا۔کشمیرزون پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے شخص پورن کرشن بھٹ کوفوری طوراسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ وہاں دم توڑ گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے چودھری گنڈ علاقے میںہفتے کی صبح اُسوقت خوف وہراس اورتشویش کی لہر دوڑ گئی ،جب یہاں مشتبہ ملی ٹنٹوںنے ایک مقامی کشمیری پنڈت پر فائرنگ کردی ۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ گولیاں لگنے سے پورن کرشن بھٹ ولد پورن کرشن بھٹ ساکنہ چودھری گنڈشدیدزخمی ہوگیا۔انہوںنے بتایاکہ زخمی شخص کوفوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروںنے اُسے مردہ قرار دے دیا۔کشمیر زون پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ دہشت گردوں نے ایک شہری (اقلیتی) شری پورن کرشن بھٹ پر اس وقت گولی چلائی جب وہ چودھری گنڈ شوپیاں میں باغ کی طرف جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق اسے فوری طور پر علاج کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ کشمیر زون پولیس نے مزیدکہاکہ سیکورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،اوروہاں حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے۔اس دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وسطی کشمیرسوجیت کمار، جو جنوبی کشمیر رینج کے انچارج بھی ہیں، نے ہفتے کے روز کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ایک ملی ٹنٹ کا ہاتھ تھا، جس میں شوپیان میں ایک کشمیری پنڈت مارا گیا تھا۔ ڈی آئی جی پی سوجیت کمارنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک چیزوں پر کام کیا جا رہا ہے اور ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ملی ٹنٹ اس فعل میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی چیزیں واضح ہوں گی، اس کے مطابق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی تاہم فی الحال چیزوں پر کام کیا جا رہا ہے۔سوجیت کمار نے کہاکہ اگر سیکورٹی گارڈز اور علاقے کے انچارج کسی اہلکار کی طرف سے کوئی حفاظتی کوتاہی پائی جاتی ہے، تو یقینی طور پر کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وسطی کشمیرسوجیت کمار نے یہ بھی کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری کشمیر فریڈم فائٹر گروپ نے لی ہے، جو ایک ملی ٹنٹ تنظیم کا پراکسی نام ہے۔اُدھرڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار ویشیا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پنڈت خاندان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متوفی کی لاش کو جموں بھیجا جائے گا، جہاں آخری رسومات ادا کی جائیں گی اور انتظامیہ نے اس کے لئے تمام انتظامات کر لئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کولگام ، نئی منصف کورٹ عمارت دمہال ہانجی پورہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا لیا جائیزہ

Next Post

 بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کوبخشانہیں جائے گا:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کوبخشانہیں جائے گا:منوج سنہا

 بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کوبخشانہیں جائے گا:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS