Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مشیر بٹھناگر نے دوسری پازٹیو کشمیر فُٹ بال چیمپین شپ 2022 کا افتتاح کیا

by Indian Times
18/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بٹھناگر نے دوسری پازٹیو کشمیر فُٹ بال چیمپین شپ 2022 کا افتتاح کیا
سرینگر 17 اکتوبر /لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے کہا کہ جموں و کشمیر کھیلوں کا پاور ہاوس ہے اور بالخصوص فُٹ بال کے میدان میں بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے ۔ مشیر بٹھناگر نے ان باتوں کا اظہار یہاں ٹی آر سی سنتھیٹک ٹرف اسٹیڈیم میں پازیٹو کشمیر فُٹ بال چیمپین شپ 2022 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا ۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پازیٹو کشمیر نے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا ہے ۔ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی اور بین الاقوامی سطح ے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی زبردست گنجائش ہے اور حکومت اس صلاحیت کو بروئے کار لانے اور قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے پوری عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ یہاں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کھیلوں کے شعبے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے اور نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ مشیر نے مزید کہا کہ پچھلے تین برسوں میں حکومت نے جموں و کشمیر کی ہر پنچائت میں کھیل کے میدان قائم کئے ہیں تا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں نوجوانوں کی چھپی ہوئی کھیلوں کی صلاحیتوں کو تلاش کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں جموں و کشمیر کے نوجوان بڑی تعداد میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں میں نظر آئیں گے ۔ اس چیمپین شپ کے انعقاد کیلئے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل اور پازیٹو کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس ہمارے نوجوانوں کی اسپورٹس ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

محکمہ زراعت ، اسپائس بورڈ آف انڈیا نے ” خرید فروشوں کی میٹنگ “ کا انعقاد کیا

Next Post

مندیپ کور نے پی ایف ایم ایس پر آئی ڈبلیو ایم پی ٹریننگ پروگرا م کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مندیپ کور نے پی ایف ایم ایس پر آئی ڈبلیو ایم پی ٹریننگ پروگرا م کا اِفتتاح کیا

مندیپ کور نے پی ایف ایم ایس پر آئی ڈبلیو ایم پی ٹریننگ پروگرا م کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS