سیکرٹری سیاحت نے جن ابھیان میٹنگ کی صدارت کی
سری نگرانفوسیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے جاری جن ابھیان مہم کے ایک حصے کے طور پر آج کشمیر میں محکمہ سیاحت کے کام کے بارے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ناظم سیاحت کشمیر ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی ، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی ، ایم ڈی کیبل کارکارپوریشن ، کشمیر میں ٹوراِزم ڈیولپمنٹ اَتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو اَفسران او رمحکمہ سیاحت کشمیر کے دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی جبکہ جموںوکشمیر میں مقیم اَفسران بشمول ٹوراِزم ڈیولپمنٹ اَتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹیو اَفسران نے بذریعہ میٹنگ میں شرکت کی۔سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر یوٹی میں 75 نئے آف بیٹ سیاحتی مقامات کی نشاندہی پر زور دیا۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سیاحت دوست بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر تمام ضروری تیاری کریں۔سیکرٹری موصوف نے اَفسران سے کہا کہ وہ مقامی نوجوانوں ، پی آر آئی کے اَرکان اور سول سوسائٹی کی مذکورہ شناخت شدہ سیاحتی مقامات کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے مکمل شمولیت کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں سے بھی کہا کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مقررہ اہداف کو مکمل طور پر حاصل کیا جائے۔اُنہوں نے کشمیر میں محکمہ سیاحت سے چلائے جارہے مختلف پروگراموں کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ عوام پر مبنی حکومتی پالیسیوں اور پروگراموں کو مو¿ثر طریقے سے فروغ دیں اور ان کی تشہیر کریں جس کے نتیجے میں نچلی سطح پر روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کی شمولیت کے مواقع پیدا ہوں گے ۔






