Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد بیماری کی صورتحال کا لیاجائزہ

by Indian Times
19/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد بیماری کی صورتحال کا لیاجائزہ

سری نگرانفوایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد بیماری کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی گئی جس میں گلٹی دار جلد بیماری کی ضلع وار صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ۔اِس کے علاوہ ویکسی نیشن ، اَدویات کے اِستعمال ، ویکسین کی خریداری اور ٹیسٹنگ کے لئے نمونے لینے جیسے کنٹرول کے اقدامات کی تفصیل دی گئی ۔ میٹنگ میں جموںوکشمیر میں بیماری کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ عوام میں بیداری پھیلانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں مختلف مقامات پر گلٹی دارجلد بیماری سے متعلق بیداری کیمپوں کا اِنعقاد کیا جارہا ہے۔اَتل ڈولو نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی سفارشات کے مطابق علاج کے مناسب پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا او راَفسران سے کہا کہ وہ میویشیوں کی نقل و حمل پر قابو رکھیں اور نقل مکانی کرنے والے مویشیوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں تاکہ اِس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اُبھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماہر ٹیموں کے دور ے کو یقینی بنائیں اور مناسب ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ فیلڈ سٹاف کو شامل کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو بیداری مہم شروع کرنے اور گھر گھر جاکر معائینہ کرنے کے علاوہ فیلڈ سٹاف کے دورے کرنے کی ہدایت دی تاکہ فارمروں کو گلٹی دار جلد بیماری سے آگاہ کیا جاسکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَدویات کی دستیابی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں جبکہ دونوں ڈائریکٹر ان کو ہدایت دی کہ وہ تمام متاثرہ علاقوں میں مطلوبہ اَدویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ اِس پھیلاﺅں سے بروقت اور مو¿ثر طریقے سے نمٹاجاسکے۔اِس سے قبل بتایا گیا تھا کہ اَب تک 49,477 مویشی گلٹی دار جلد بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 43,040 صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں مویشیوں کو 86,8000 خوراکیں دی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری سیاحت نے جن ابھیان میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

قبائلی امور کے وزیر نے عوام تک رسائی کیلئے سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
قبائلی امور کے وزیر نے عوام تک رسائی کیلئے سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا

قبائلی امور کے وزیر نے عوام تک رسائی کیلئے سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS