Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کپواڑہ کا دورہ

by Indian Times
20/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کپواڑہ کا دورہ

کپواڑہانفوقانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد کشمیر امن ، خوشحالی اور ترقی کے میدان میں کافی تبدیلی دیکھ رہا ہے ۔ مرکزی وزیر سرحدی ضلع کپواڑہ کے پبلک پارک لنگیٹ میں ایک عوامی سبھا سے خطاب کر رہے تھے ۔ چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈویفوڈ ساگر دتاترے ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون ، اے ڈی سی ہندواڑہ ، اے ڈی سی کپواڑہ ، ڈی ڈی سی ممبران ، صدر ایم سی لنگیٹ ، بی ڈی سی چئیرپرسنز ، پی آر آئی کے علاوہ افسران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے مختلف ترقیاتی پروگراموں اور فلاحی اقدامات کی فہرست بنائی جنہیں لوگوں کو اپنی خوشحالی کیلئے یاد رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یاد رکھنا چاہئیے کہ جموں و کشمیر اس وقت تین درجے پنچائت راج نظام کے فوائد اٹھا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجموعی جمہوریت یہاں 70 سال پہلے ہونی چاہئیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی منتخب اراکین کی منصوبہ بندی اور خواہش کے مطابق پنچائتوں کی ترقی کیلئے بھاری فنڈز جاری کئے ہیں۔ سیاحت کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کشمیر کا ہر گوشہ ہرا بھرا اور خوبصورت ہے اور کپواڑہ کا بنگس دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ وزیر موصوف نے ہندوستانی جمہوریت کے تاریخی پس منظر کا انکشاف کیا اور کہا کہ ہندوستان بدل رہا ہے اور ہر شہری کو اس ملک میں پورے فخر اور وقار اور ترقی کے یکساں مواقع کے ساتھ رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو 2 ممتاز میڈیکل کالجوں کی طرح ایمس ملا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کپواڑہ ضلع کو ایک نیا ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ایک میڈیکل کالج ملا ہے ۔ انہوں ے یقین دلایا کہ حکومت ہند جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ یہاں کے لوگوں کے مسکراتے چہروں کو دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے ہیںاور کہا کہ کچھ شرارتی عناصر کے علاوہ کشمیر کے لوگ شریف اور ایماندار ہیں ۔ اس موقع پر چئیر مین ڈی ڈی سی اور وائس چئیر مین ڈی ڈی سی نے بھی خطاب کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ اور سوپور کی میونسپل کونسلوں کے صدور نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی میں ’ کماﺅن لٹریری فیسٹول “ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی میں ’ کماﺅن لٹریری فیسٹول “ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی میں ’ کماﺅن لٹریری فیسٹول “ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS