سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے ڈینگوکی صورتحال اور روکتھام کے اَقدامات کا جائزہ لیا
صحت حکام کو اعلیٰ سطحی نگرانی اور رسپانس میکانزم تیار کرنے برقرار رکھنے کی ہدایت
جموںانفوسیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج جموں وکشمیر میں ڈینگو کی صورتحال او رروکتھام کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔ایپیڈ یموجسٹ / سٹیٹ ملیرو لوجسٹ نے ڈینگو کی صورتحال اور روکتھام کے اقدامات کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ اَب تک ڈینگو کے 3,446 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11,909 مشتبہ معاملات ہیں۔محکمہ صحت و طبی تعلیم گھرکے ساتھ ساتھ صحت اِداروں میں علاج کئے جانے والے ڈینگو مثبت معاملات کی روکتھام اور معیاری نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے بہت محنت کر رہا ہے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈینگو کے مشتبہ معاملات کی تشخیص اور علاج کے لئے جی ایم سی جموں اور دیگر ہسپتالوں میں فیور کلینک چلائے جارہے ہیں۔اِس کے علاوہ صوبہ جموں کے تمام ڈینگو مثبت گھروں میں باقاعدہ سپرے اور فوگنگ کی جارہی ہے ۔ نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے سے چلائے جانے والے 104 کال سینٹر ( ہیلتھ ہیلپ لائن) کے ذریعہ ڈینگو مثبت مریضوں کی باقاعدہ کال کی جارہی ہے ۔میٹنگ میں اِس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔میونسپل کمشنر جموں نے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔ٹیمیں میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں تھرمل فوگنگ کے لئے روٹیشن کی بنیاد پر تعینات ہیں۔میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیاکہ میونسپلٹی کی جانب سے کوڑاکرکٹ اُٹھانے کے لئے تعینات آٹو ز ڈینگو سے بیداری کے ھوالے سے جنگلز / آڈیو پیغامات ضرور چلائیں۔ چیئرنے ہدایت دی کہ ان آٹوز کو تمام شہری علاقوں میں دِن میں کم سے کم تین بار مائکنگ کرنی چاہیے او رہاٹ سپاٹ علاقوں ( ریہاڑی ، سروال ، جانی پورا او رپولورہ ) پر توجہ دی جائے ۔ بالعموم عوام کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ چھتوں پر پڑے بغیر دیکھے جانے والے کنٹینر ز جیسے ٹن ، پلاسٹک کی بوتلیں ، ٹائر ، پرندوں کے برتن کولر ، بغیر ڈھکن کے پانی کے ٹینک وغیرہ میں پانی جمع نہ ہو۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو ڈینگو کے پھیلاﺅ کو کم کرنے کے لئے بیداری مہم اور روکتھام کے اقدامات کو بڑھانے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ آر بی ایس کے کی ٹیمیں / سکول ہیلتھ ٹیمیں جموں اربن کے ہاٹ سپاٹ علاقوں میں تعینات کی جائیں گی تاکہ بچاﺅ اقدامات اور صحت کی تعلیم کو جی ایم سی جموں کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے فراہم کیا جاسکے ۔اُنہوں نے ڈینگو مثبت مریضوں کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر سی ایم او جموں ، کٹھوعہ ، سانبہ ، ریاسی اور اودھمپور کو ہدایت دی کہ وہ ڈینگو کے مریضوں کے لئے مناسب تعداد میں فعال بستر اور تمام جروری ادویات اور استعمال کی اشیاءدستیاب کریں۔پلیٹلیٹس کی منتقلی کے لئے لیس ہے کیوں کہ حال ہی میں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کے علاوہ جی ایم سی جموں کے موجودہ جزو لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔میٹنگ میں پرنسپل میڈیکل کالج جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے آیوشی سوڈان ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل جے اینڈ کے پنکج گپتا ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان ،میونسپل کمشنر جموں راہل یادو ، سینئر ریجنل ڈائریکٹر ایم او ایچ ایف ڈبلیو جے اینڈ کے ڈاکٹر شازیہ وفاعی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے ترکی ،سٹیٹ ملیر یا ولوجسٹ جموں وکشمیر ڈاکٹر ہرجیت رائے ، سینٹما لوجسٹ این وِی بی ڈی سی پی ،صحت و خاندانی بہبو دکی وزارت ڈاکٹر مہیش کوشک اورجموں ، سانبہ ، کٹھوعہ ، ریاسی او راودھمپور کے چیف میڈیکل افسران نے شرکت کی۔






