Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ضلع ڈوڈہ کا کیا دورہ

by Indian Times
21/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ضلع ڈوڈہ کا کیا دورہ
جن ابھیان کے دوران تمام مالکانِ زمین لینڈ پاس بک حاصل کریں۔ وِجے کمار بِدھوری
ڈوڈہانفوکمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بِدھوری نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا تاکہ وہ ترقیاتی ڈیلیو ر ی ایبلزکے تحت حصولیابیوں اور ضلع میں محکمہ ریونیو کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیں۔دورے کے دوران اُنہوں نے کسانوں میں لینڈ پاس بکس تقسیم کیں ،کسانوں سے بات چیت کی اورضلع ڈوڈہ میں جن ابھیان کے تحت ریونیو کیمپوں کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے پٹوار ایسو سی ایشن سے بھی ملاقات کی او ریقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غو رکیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے تمام دفاتر اور سیکشنوں کا چکر لگایا ۔اُنہوں نے ریونیو کورٹس اور دفاتر کا بھی معائینہ کیا اُنہوں نے یہاں کانفرنس ہال میں ریونیو اَفسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جن ابھیان کے دوران ڈیولپمنٹ ڈیلیور ایبلز کے تحت صد فیصد کا میابی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے حالیہ اَقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں ” آپ کی زمین آپکی نگرانی “ لینڈ ریکارڈز اِنفارمیشن سسٹم ، سروے آف ویلجز آبادی اور دیہاتوں میں امپرووائزڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ میپنگ ( ایس وِی اے ایم آئی ٹی وِی اے ) کے علاوہ زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔وِجے کمار بِدھوری نے تجاوزارت کے خاتمے ، سرکاری اَراضی کی حد بندی، ریونیو ریکارد کے معائینے ، جمعبندیوں اور گرداوری کی ڈیجیٹائزیشن کی پیش رفت ، گمشدہ لینڈ ریکارڈ ، پٹوار خانوں کی صورتحال اور دیگر اہم مسائل کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ریونیو اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام مالکانِ زمین کو جاری جن اَبھیان کے اختتام تک لینڈ پاس بکس مل جائیں۔اِس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن ، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی ، اے سی آر ڈوڈہ اشفاق خانجی اور دیگر ریونیو متعلقین موجود رہے۔اَپنے دورے کے دوسرے دِن اُنہوں نے بھدرواہ سب ڈسٹرکٹ میں ریونیو اَفسران سے تبادلہ خیال کیا۔اے ڈی سی بھدرواہ چودھری دِل میر ، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی ، تحصیل دار بھدروارہ شوکت متو اور دیگر اَفسران نے ان کے ساتھ قائم کیمپوں کا معائینہ کیا جہاں اُنہوں نے زمینداروں میں زمین کی پاس بکس تقسیم کیں اور ریونیو خدمات اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ڈیجیٹائزیشن اور ریونیو سے متعلق دیگر اَمور میں انتھک کوششوں کے لئے ریونیو اَفسران کی سراہنا کی۔اُنہوں نے ریونیو اَفسران اور ملازمین کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ریکارڈ کی صداقت اور اَپ ڈیٹ کو برقرار رکھنے کے لئے ڈیجیٹائزیشن ریکارڈ میں نئے تغیرات شامل کریں۔اُنہوں نے ” آپ کی زمین اورآپکی نگرانی“ کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ سی ایل یو معاملات کو وقت پر نمٹانے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے واٹر سپلائی سکیم گلگام تنگواری کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

مرکزی وزیر مملکت پنچایتی راج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے واٹر سپلائی سکیم گلگام تنگواری کا سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر مملکت پنچایتی راج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS