Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے واٹر سپلائی سکیم گلگام تنگواری کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
21/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے واٹر سپلائی سکیم گلگام تنگواری کا سنگ بنیاد رکھا
کپواڑہانفو مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے ضلع کپواڑہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا اور پیش رفت کی رفتار کا جائزہ لیا۔مرکزی وزیر مملکت نے گلگام تنگواری میں 799.60 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی سکیم ( ڈبلیو ایس ایس ) کا سنگ بنیاد رکھا ۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف کو جانکاری دی گئی کہ ڈبلیو ایس ایس 2023-24ءکے اَندر مکمل ہوجائے گا او رعلاقے کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بن جائے گی ۔اِس سکیم کو ” ہر گھر نل سے جل“ پروگرام کے تحت منظور کیا گیا تھا۔پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے گگلوسہ ترہگام میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر ( این ٹی پی ایچ سی ) کا اِفتتاح کیا ۔ یہ عمارت 187.50لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے یقین دِلایا کہ وہ ہسپتال کی مزید بہتری کے لئے پی ایچ سی کے لئے اِضافی فنڈنگ کا معاملہ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اُٹھائیں گے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے کنی ڈوگرسر میں امرت سروور کا بھی دورہ کیا ۔اُنہوں نے کہاکہ سر کی تعمیر 14ویں ایف سی اور منریگا کے کنورجنس پروگرام کے تحت 9لاکھ روپے کی لاگت سے کی گئی تھی ۔اُنہوں نے میڈیا اَفراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے فنڈس کی مکمل فراہمی کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں رواں برس کے دوران سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد دیکھنے میں آئی جو جموںوکشمیر میں ترقی اور اَمن کی علامت ہے ۔اِس موقعہ پر چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل عرفان سلطان پنڈت پوری ، متعلقہ بی ڈی سی چیئرپرسن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، اے سی ڈی ، سی ایم او ، متعلقہ اَفسرا ناور لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت نے دفاعی لحاظ سے کافی ترقی کرلی ہے جو دوسرے ملکوںکو شائد پسند نہیں

Next Post

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ضلع ڈوڈہ کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ضلع ڈوڈہ کا کیا دورہ

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ضلع ڈوڈہ کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS