Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

بھارت نے دفاعی لحاظ سے کافی ترقی کرلی ہے جو دوسرے ملکوںکو شائد پسند نہیں

ملک کا دفاعی نظام جتنا مضبوط ہوگا ، ملکی سلامتی اُتنی ہی یقینی بن جائے گی ۔ وزیر اعظم مودی

by Indian Times
20/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھارت نے دفاعی لحاظ سے کافی ترقی کرلی ہے جو دوسرے ملکوںکو شائد پسند نہیں
ملک کا دفاعی نظام جتنا مضبوط ہوگا ، ملکی سلامتی اُتنی ہی یقینی بن جائے گی ۔ وزیر اعظم مودی
سرینگر19اکتوبر سی این آئی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ بھارت نے دفاعی شعبہ میں کافی ترقی کی ہے اور گجرات میں قائم ڈیفنس ایکسپو سے اگرچہ کچھ ممالک کو تکلیف ہوئی ہوگی تاہم بہت سے ہم خیال ممالک بھارت کے ساتھ ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا دفاعی شعبہ مضبوط ہونے سے ہی ملک کی سلامتی یقینی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسلحہ کی صنعت میں کئی ممالک دوسروںکو موقع فراہم نہیں کرتے ہیں تاہم بھارت نے اپنی جگہ بنالی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہندوستان،پاکستان سرحد کے قریب شمالی گجرات میں بننے والے ایک نئے ایئربیس کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ یہ ملک کی سلامتی کے لیے ایک موثر مرکز کے طور پر ابھرے گا۔گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں ڈیفنس ایکسپو 2022 کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ بھی کہا کہ دفاعی فورسز مزید 101 اشیاءکی فہرست جاری کریں گی جنہیں درآمد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ دفاع سے متعلق 411 سامان صرف مقامی طور پر خریدا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کی اب تک کی سب سے بڑی ڈیفنس ایکسپو نے ایک نئے مستقبل کی پر زور شروعات کی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس سے کچھ ممالک کو تکلیف بھی ہوئی ہے لیکن مثبت سوچ کے حامل کئی ممالک ہمارے ساتھ ہیں۔نریندر مودی نے مزید کہاکہ اس سے ہندوستانی دفاعی صنعت کو بڑا فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو عالمی بھلائی کے بارے میں بھی ہے۔ چھوٹے ممالک اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کاہ کہ دفاعی شعبے میں صنعت کار نئے کھلاڑیوں کی اجازت نہیں دیتے لیکن ہندوستان نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔پی ایم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ جب ہندوستان مستقبل کے ان مواقع کو شکل دے رہا ہے تو 53 افریقی ممالک جو ہندوستان کے دوست ہیں ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔چین کانام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو نے کچھ ممالک کو “تکلیف کا باعث” بنایا ہے۔پی ایم نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک بے مثال ڈیف ایکسپو ہے کیونکہ اس میں پہلی بار صرف ہندوستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی گجرات میں بناسکانٹھا کے ڈیسا میں بننے والا فضائی اڈہ “ملک کی سلامتی کے لیے ایک مو¿ثر مرکز کے طور پر ابھرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہندوستانی دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک نے ایک طویل سفر طے کیا ہے، جیسا کہ “پہلے ہم کبوتر چھوڑتے تھے اور اب چیتا چھوڑتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر میں ’کماون لٹریری فیسٹیول‘ کا افتتاح کیا

Next Post

مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے واٹر سپلائی سکیم گلگام تنگواری کا سنگ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے واٹر سپلائی سکیم گلگام تنگواری کا سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے واٹر سپلائی سکیم گلگام تنگواری کا سنگ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS