جموں وکشمیر میں پروموشنل فلم ” آیوش کے بڑھتے قدم“ کا آغاز
جموںوکشمیر کو ایک عالمی معیارکی صحت اور فلاح و بہبود کے سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا ۔ڈاکٹر منجا پرا
رام بنانفومرکزی وزیر مملکت وزارتِ وومن اور چائیلڈ ڈیولپمنٹ وزارتِ آیوش ڈاکٹر منجا پرا مہندر بھائی نے کہا کہ جموںوکشمیر کو ایک عالمی معیارکی صحت اور فلاح و بہبود کے سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا۔مرکزی حکومت نے اِس سلسلے میں سماجی اور صحت شعبے کی مختلف سکیمیں شروع کیں۔ان باتو ں کا اِظہار مرکزی وزیر مملکت نے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت ضلع رام بن کے اَپنے دوروزہ دورے کے اِختتام پر پتنی ٹاپ میں میڈیا اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں مرکزی حکومت نے عام لوگوں کے مسائل سننے کے لئے نچلی سطح تک پہنچنے کے لئے عوامی رابطہ پروگرام شروع کیا ہے۔اِس کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی اَضلاع کے ترقیاتی منظر ناموں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی ترقی او رفلاح و بہبود کے لئے شروع کی گئی مرکزی معاونت والی سکیموں کا لوگوں کے سماجی و اِقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں بہت زیادہ اَثر پڑتا ہے۔ڈاکٹر منجا پرا مہندر بھائی نے کہا کہ وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ خواتین اور بچوں ، بے سہارا او رمعاشرے کے دیگر کمزور اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لئے سماجی بہبود ی شعبے کے تحت ضروری بنیادی ڈھانچے اور اِنسانی وسائل کی ترقی کے لئے آزادانہ فنڈنگ اور تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔ محکمہ آیوش میںجموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کو اِس شعبے کے تحت معیاری صحت کی فراہم کرنا ہے۔اِس سے قبل مرکزی وزیرمملکت نے پتنی ٹاپ پر آیوش محکمہ کی طرف سے منعقدہ ایک ایگزبشن کم ڈیمانسٹریشن کیمپ کا اِفتتا ح کیاجس میں این سی ڈ ی سکریننگ ، آیوش پوشن کے تحت ڈائٹ اینڈ نیوٹریشن ، پراکرتی اسسمنٹ ، یوگا او رطرزِ زندگی کی مشاورت ، صحت کی جانچ ، ادویات کی تقسیم سمیت تجارتی مقصد پر پودے لگانے کے لئے ادویات کے پودے اور جڑی بوٹیوں کا فروغ کے لئے مختلف سٹالوں لگائے گئے تھے۔ اس موقعہ پر انہوں نے کسانوں میں ادویاتی پودے بھی تقسیم کئے۔ڈاکٹر منجا پرا مہندر بھائی نے ایک پروموشنل فلم ” آیوش کے بڑھتے قدم جموںوکشمیر میں “ بی لانچ کی جس میں آیوش سیکٹر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے سفر اور آیوروید ، یوگا ، یونانی ، سدھا او رہومیو پیتھی کے ساتھ تمام بیماریوں بالخصوص لائف سٹائل کی بیماریوں کے علاج کو فروغ کو اُجاگر کیا گیا ۔اُنہوں نے آیوش ، زراعت اور متعلقہ محکموں کو دواﺅں کی تیاری کے لئے جڑی بوٹیوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ادویات کے پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس سے کسانوں کی آمدنی میں بھی اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے آئی سی ڈی ایس محکمہ بھی ہدایت دی کہ وہ وزیر اعظم کے پروگرام ” صحت مند بھارت، مضبوط بھارت “ کے تحت آنگن واڑی مراکز کے پوشن واٹیکاس میں مزید شناخت شدہ پودے لگائے ۔مرکزی وزیر مملکت نے عالمی نے عالمی وَبا کے دوران کووِڈ۔19 سے نمٹنے میں آیوش ڈاکٹروں ، آشا او رآنگن واڑی کارکنوں کے کردار کی تعریف کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولیت کے لئے آیوش او رایلو پیتھک ڈاکٹر وں کی خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کی جائیں گی۔اُنہوں نے آیوش کی ترقی کے لئے حاصل کردہ کامیابیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آیوش کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے آیوش کی ایک مکمل وزارت قائم کی ہے اور اس کے لئے زائد اَز 3,000 کروڑ روپے کے فنڈس مختص کئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت نے ڈائریکٹر آیوش کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں بستر کی گنجائش کو بڑھانے کے لئے سیکٹر کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کریں۔اُنہوں نے آیوش کے طبی ماہرین اور پیر ا میڈیکس کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ انہیں جدید معلومات سے آشنا کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کی سفارش پر یوٹی میں ایک ہومیوپیتھی اور سدھا کالج بھی قائم کیا جائے گا۔بعدمیں وزیر مملکت نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے زیر اہتمام صفائی مہم ” کلین ماﺅنٹین سیو ماﺅنٹین اینڈ کیری دی ٹریش بیک“ میں بھی شرکت کی جس کا اِفتتاح سینی ٹیشن ورکر مشتاق احمد نے کیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر بالخصوص شری ماتا ویشنودیوی شرائین اور پہاڑی ریزورٹس پر آنے والے تمام سیاحوں او ریاتریوں سے اپیل کی کہ وہ ان جگہوں پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں جس میں سنگل یوز پلاسٹک بھی شامل ہے ۔ اِس کے علاوہ اسے مناسب جگہوں پر ٹھکانے لگایا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے کہا کہ تمام یوٹی او رمرکزی معاونت والی سکیموں اور جموںوکشمیر یوٹی میں شروع کئے گئے پروجیکٹوں کو ضلع میں لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لئے عملایا جارہا ہے۔آیوش ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر یوٹی میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 72 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ آیوش سیکٹر کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے 20 کروڑ روپے درکا ہیں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں 317 ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کام کرچکے ہیں او ردونوں صوبوں میں پانچ 50بستوں والے آیوش ہسپتالوں پر کام شد و مد جاری ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ مختلف فلاحی مراکز میں 300یوا اِنسٹرکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں میں بالخصوص بچوں میں یوگا کلچر کو فروغ دیا جاسکے تاکہ موٹاپے کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔متعدد وفود ، اَفراد اور پارٹی کارکنوں نے بھی وزیر مملکت سے ملاقات کی اور انہیں اَپنے مطالبات گوش گزار کئے۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی ہربنس لال شرما ، سی اِی او ، پی ڈی اے شیر سنگھ ، ڈی ایف او کلدیپ سنگھ ، سی ایم او ڈاکٹر کمل زادو ، سرکردہ شہری او ردیگر کئی سینئر اَفسران موجود تھے۔






