Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے اودھم پور کا کیا دورہ

by Indian Times
22/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے اودھم پور کا کیا دورہ

اودھمپور انفوکمشنر سیکرٹری دیہی ترقی مندیپ کور نے محکمہ آر ڈی ڈی اور پنچائتی راج کی طرف سے شروع کئے گئے جن ابھیان کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع اودھمپور کا ایک مکمل دورہ کیا اور ضلع اودھم پور کے پنچائت گھر کیمبل ڈنگہ میں بی ٹو وی فور پروگرام کے تت ڈیلیور ایبلز پر مختلف شعبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن اودھم پور لال چند ، ڈپٹی کمشنر کریتکا جیوتسنا ، ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر ، بی ڈی سی چئیر مین بلوان سنگھ ، ڈی ڈی سی ٹکری آشوشرما ، ڈی ڈی سی اودھمپور پورن چند اور دیگر ضلعی افسران کے علاوہ پی آر آئیز کے اراکین اس موقع پر موجود تھے ۔ کیمبل ڈنگہ پہنچنے پر پی آر آئیز اور عام لوگوں نے کمشنر سیکرٹری کا پرتپاک استقبال کیا ۔ شروع میں ڈی سی اودھمپور نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین کو خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے جن ابھیان پروگرام میں پر جوش شرکت کیلئے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پی آر آئی کے اراکین کو مبارکباد دی ۔ نہوں نے جن ابھیان کے مقصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس عظیم عوامی مہم کا مقصد لوگوں تک ان کی شکایات کے ازالے اور ترقیاتی مسائل کو حل کرنا ہے ۔ مندیپ کور نے مزید کہا کہ بی ٹو وی فور پروگرام کے دوران ایک گذٹڈ افسر ایک پنچائت کا دورہ کریں گے تا کہ ترقیاتی منظر نامے ، پنچائتوں کی بنیادی ضروریات ، پنچائتوں میں سی ایس ایس کے نفاذ ، پنچائتوں کے دائرہ کار اور امکانات ، بی ٹو وی ٹو ، بی ٹو وی تھری میں اجاگر کئے گئے مسائل اور اس کی حیثیت کا جائیزہ لیں ۔ دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے کیمبل ڈنگہ میں آر ڈی ڈی /پی آر آئی کے مختلف کاموں کا افتتاح /سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ مختلف سرکاری محکموں نے اپنے محکمانہ سٹال لگائے تھے ۔ کمشنر سیکریٹری نے چئیر پرسن ڈی ڈی سی اور ڈی سی کے ساتھ مختلف محکموں اور حکومت ہند کی طر ف سے شروع کی گئی فلاحی اور دیگر اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کیلئے لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری کی تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت

Next Post

جموں کشمیر میں امن بگاڑنے میںملوث افراد کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں کشمیر میں امن بگاڑنے میںملوث افراد کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی

جموں کشمیر میں امن بگاڑنے میںملوث افراد کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS