Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے کیا فوج کی شمالی کمان کا دورہ

by Indian Times
23/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے کیا فوج کی شمالی کمان کا دورہ
ادھم پور۲۲،اکتوبرجے کے این ایس وزیر مملکت برائے وزارت دفاع اور سیاحت اجے بھٹ نے ہفتے کو ادھم پور میں فوج کی شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں اُنہیں سیکورٹی اور آپریشنل صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیرمملکت فوج کے نے سینئر افسران سے بات چیت کی اور دفاع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایاگیاکہ مرکزی وزیر مملکت برائے وزارت دفاع اور سیاحت اجے بھٹ نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دھروا وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔مرکزی وزیرمملکت برائے دفاع نے شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی کی موجودگی میں ’شوریہ دیوس (انفنٹری ڈے) موٹر سائیکل ریلی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔دفاعی ترجمان نے جانکاری دی کہ موٹرسائیکل یابائیک ریلی1947-48 کی جنگ میں سری نگر میں تاریخی لینڈنگ کے 75 سال کی یاد میں منعقد کی گئی ہے۔ یہ ریلی27 اکتوبر 2022 کو نیشنل وار میموریل، نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔انہوںنے مزیدکہاکہ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے این سی سی گرل کیڈٹس سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اجے بھٹ نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ہندوستانی فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا، فعال کارروائیوں میں تعینات فوجیوں کے جذبے اور حوصلہ افزائی کی تعریف کی اور قوم کے لئے ان کی غیر مشروط اور بے لوث خدمات کے لیے تمام صفوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سرحدوں کو محفوظ بنانے اور جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں داخلی سلامتی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے دوران ہمیشہ لڑائی میں رہنے کے لئے شمالی کمان کی تعریف کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کھیل کھلاڑیوں میں نظم و ضبط کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ بٹھناگر

Next Post

مرکزی وزیر مملکت کا ادھم پور میں ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ کا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت کا ادھم پور میں ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت کا ادھم پور میں ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ کا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS