Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

 جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ۔ امت شاہ

بھارت کے ساتھ جموں کشمیر کے الحاق کا دن ،یہ دن کافی اہمیت کا حامل

by Indian Times
27/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ۔ امت شاہ
بھارت کے ساتھ جموں کشمیر کے الحاق کا دن ،یہ دن کافی اہمیت کا حامل

سرینگر26اکتوبرسی این آئیبھارت کے ساتھ جموں وکشمیرکے الحاق کا دن پورے مرکزکے زیرانتظام علاقے میں منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر اب پوری طرح سے بھارت کاحصہ ہے اور پاک زیر انتظام کشمیر کو بھی اس حصے سے ملایا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق بھارت کے ساتھ جموں وکشمیر کے الحاق کا دن آج پورے مرکزکے زیرانتظام علاقے میں منایا جارہا ہے۔ جموں وکشمیر کے الحاق کے دن کی کافی اہمیت ہے۔ 1947 میں اسی دن جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کا حصہ بننے کے لئے الحاق کے معاہدے پردستخط کئے تھے۔ الحاق کادن مرکزکے زیرانتظام علاقے میں سرکاری تعطیل ہے۔ پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35 A کی منسوخی کے بعد 2020 میں پہلی مرتبہ جموں وکشمیر کے یوم الحاق کو سرکاری چھٹی کادن قرار دیا گیا۔ الحاق کا معاہدہ ایک قانونی دستاویز ہے جس پر جموں کشمیر کی رجواڑہ ریاست کے حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ نے 26 اکتوبر 1947 کو دستخط کئے تھے۔اس ضمن میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر اب بھارت کا اٹوٹ حصہ بن گیا ہے اور اب کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں ۔ امت شاہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو بھی اس حصے کے ساتھ جوڑا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اُس پار کے جموںکشمیر کےلئے اسمبلی نشستیں مختص رکھتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمرانی میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا گیا جس سے ملک کی سالمیت مزید مضبوط ہوئی ہے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے کیوں کہ اس روز بھارت کے ساتھ جموں کشمیر کا الحاق ہوا اور اس کی تقدیر بھارت کے ساتھ جڑ گئی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان کی جمہوریت دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں بہتر

Next Post

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کا خواب بہت جلد پورا ہوگا/ رویندر رینا جموں،26 اکتوبر/یو این آئی/بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر بہت جلد بھارت میں ضم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور آج نہیں کل یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں الحاق کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے باشندے بھارت کے پشتینی باشندے ہیں۔ا±ن کے مطابق پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہے اور بہت جلد اس کو چھڑا یا جائے گا۔رویندر رینا نے کہاکہ پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ جمایا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زیر قبضہ کشمیر بھارت میں ضم ہوجائے گا۔الحاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ آج خوشیوں کا دن ہے، پورے جموں وکشمیر میں لوگ پٹاخے سر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الحاق کا دن جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے 15اگست کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس کو دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اگلا وزیرا علیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا اور حکومت ہم اپنے بل بوتے پر تشکیل دیں گے۔یو این آئی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کا خواب بہت جلد پورا ہوگا/ رویندر رینا جموں،26 اکتوبر/یو این آئی/بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر بہت جلد بھارت میں ضم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور آج نہیں کل یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں الحاق کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے باشندے بھارت کے پشتینی باشندے ہیں۔ا±ن کے مطابق پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہے اور بہت جلد اس کو چھڑا یا جائے گا۔رویندر رینا نے کہاکہ پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ جمایا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زیر قبضہ کشمیر بھارت میں ضم ہوجائے گا۔الحاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ آج خوشیوں کا دن ہے، پورے جموں وکشمیر میں لوگ پٹاخے سر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الحاق کا دن جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے 15اگست کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس کو دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اگلا وزیرا علیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا اور حکومت ہم اپنے بل بوتے پر تشکیل دیں گے۔یو این آئی

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کا خواب بہت جلد پورا ہوگا/ رویندر رینا جموں،26 اکتوبر/یو این آئی/بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر بہت جلد بھارت میں ضم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور آج نہیں کل یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں الحاق کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے باشندے بھارت کے پشتینی باشندے ہیں۔ا±ن کے مطابق پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہے اور بہت جلد اس کو چھڑا یا جائے گا۔رویندر رینا نے کہاکہ پاکستان نے ا±س پار کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ جمایا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زیر قبضہ کشمیر بھارت میں ضم ہوجائے گا۔الحاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ آج خوشیوں کا دن ہے، پورے جموں وکشمیر میں لوگ پٹاخے سر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الحاق کا دن جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے 15اگست کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس کو دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اگلا وزیرا علیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا اور حکومت ہم اپنے بل بوتے پر تشکیل دیں گے۔یو این آئی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS