Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

آیوش ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر ایک دن کے دورے پر گاندر بل پہنچے

by Indian Times
28/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

آیوش ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر ایک دن کے دورے پر گاندر بل پہنچے
گاندر بلانفوآیوش ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر مسٹر سربانند سونووال نے مرکزی حکومت کے پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع گاندر بل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر نے مختلف اسکیموں کے تحت مالی امداد تقسیم کی جن میں محکمہ لیبر کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کی امداد اور سب کیلئے مکانات ( شہری ) کیلئے 12.35 لاکھ روپے کی رقم مستحقین میں تقسیم کی ۔ انہوں نے استفادہ کنندگان کو یہاں منی سیکرٹریٹ گاندر بل میں پی ایم ای جی پی کے تحت منظوری لیٹر ، ہیئرنگ ایڈز ، پروسٹیٹکس اور آرتھو ٹکس ، وہیل چئیرز ، لینڈ پاس بُکس ، انکم سرٹیفکیٹ، گولڈن کارڈ ، کھیلوں کی کٹس ، ٹراو¿ٹ اور کارپ مچھلی کے تالاب کی تعمیر کیلئے منظوری لیٹر بھی حوالے کئے ۔ قبل ازیں وزیر موصوف نے منی سیکرٹریٹ کمپلیکس گاندر بل کے لان میں اپنی مصنوعات اور اسکیموں کی نمائش کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا ۔ وزیر نے ڈی ڈی سی کے وائس چئیر پرسن بلال احمد ، ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، ڈائریکٹر آیوش ، ایس ایس پی گاندر بل اور دیگر افسران کے ساتھ سٹالوں کا ایک چکر لگایا جنہوں نے مقامی مصنوعات کا بغور مشاہدہ کیا اور ان کے بارے میں دریافت کیا ۔ قبل ازیں وزیر نے منی سیکرٹریٹ گاندر بل سے قصبے میں ای ۔ رکشا سروس بھی شروع کی ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے یو ٹی پر خصوصی توجہ دی ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی بھر پور رہنمائی میں ترقی ، امن اور سلامتی اسی رفتار سے چل رہی ہے ۔ بعد ازاں وزیر نے بوائز سکینڈری اسکول منیگام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یوگا سیشن دیکھا اور اسکول کے احاطے میں تیار کردہ ہربل گارڈن کا بھی دورہ کیا ۔ دریں اثنا وزیر نے 222.90 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی کھرمہ سے چیوا تک 3.20 کلو میٹر لمبائی کی سڑک اور پی ایم جی ایس وائی فیز III کے تحت 311.95 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 3.65 کلو میٹر چنیر سے این ایچ ڈبلیو سے کچنبل تک سڑک کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر نے بی ایچ ایس ایس منی گام کے لان میں ڈائریکٹوریٹ آف آّیوش کی طرف سے لگائے گئے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا جس میںغذائیت کی کمی کو دور کرنے کیلئے مقامی طور پر اگائے گئے مختلف دواو¿ں کے پودے دکھائے گئے تھے اور علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں امن ، ترقی اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے جناب نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے سب سے تعاون کی خواہش کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں 34 فیصد کمی آئی

Next Post

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کولگام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کولگام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کولگام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS