Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

’بیک ٹو ولیج ‘ دور دراز علاقوں میں عوامی ترسیل کے نظام کو بہتر بناتا ہے / سنجیو ورما

by Indian Times
01/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

’بیک ٹو ولیج ‘ دور دراز علاقوں میں عوامی ترسیل کے نظام کو بہتر بناتا ہے / سنجیو ورما
جموںانفوکمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے ضلع رام بن میں جاری بیک ٹو ولیج پروگرام فیز 4 کے دوران ضلع کی منصوبہ بندی اور ترقی کے منظر منامے کا جائیزہ لینے کیلئے اپنی تفویض کردہ پنچائت میترا کا دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال شرما ، سینئر افسران ، سرپنچ مہندر سنگھ اور دیگر متعلقہ افراد بھی تھے ۔ ضلع میں بہتر خدمات کی فراہمی کے نظام کو تیار کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے افسران سے کہا کہ وہ خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہترین سے بہترین بنائیں تا کہ معاشرے کے آخری فرد تک تمام سماجی اور مالی امدادی اسکیموں کے فوائد پہنچ سکیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے پنچائت بال میترا گووند پورہ میں گرام سبھا میں بھی شرکت کی اور وپی آر آئی کے نمائندوں سے بات چیت کی تا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مسائل کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بھی بات چیت کی اور مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی ۔ دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے کمشنر سیکرٹری کو ضلع انتظامیہ کے محکموں کی طرف سے اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق مفاد عامہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ ڈی ڈی سی نے کہا کہ صحت کے اداروں میں عملے کی کمی کا مسئلہ پہلے ہی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے ۔ سنجیو ورما نے کے وی آئی بی ، جے کے آر ای جی پی ، بینکوں کی مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مالی امداد کے معاملات کی منظوری کے خطوط بھی تقسیم کئے اور ساتھ ہی اجولا یوجنا کے تحت خواتین استفادہ کنندگان کو ایل پی جی کنکشن بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے اراضی کے مالکان میں لینڈ پاس بُکس بھی تقسیم کیں ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے پنچائت گھر گووند پورہ میترا کے احاطے میں ایک پودا لگایا اور لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں سبزہ زار تیار کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں جو ہماری آنے والی نسلوں کیلئے حقیقی دولت ہے ۔ سنجیو ورما نے گورنمنٹ مڈل سکول پھلٹی کا بھی دورہ کیا ، پی ایم اے وائی ۔ جی اسکیم کے تحت تعمیر کئے گئے مکانات کے علاوہ پنچائت میں ترقیاتی کاموں جیسے انڈور اسٹیڈیم ، افسروں کے رہائشی کوارٹرز ، گجر اور بکروال ہوسٹل اور پانی کے ذخائیر کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے فلاحی اسکیموں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بھی عوام سے رائے لی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بپل پاٹھک نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بدھوری پنچائت کا کیا دورہ

Next Post

مرکزی وزیر مملکت جنرل وِی کے سنگھ نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور کھلانی ٹنل کا کیامعائینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت جنرل وِی کے سنگھ نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور کھلانی ٹنل کا کیامعائینہ

مرکزی وزیر مملکت جنرل وِی کے سنگھ نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور کھلانی ٹنل کا کیامعائینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS